ص ⁦۳۸:۱۵⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۴۵۳ · پارہ ۲۳

وَمَا يَنظُرُ هَٰٓؤُلَآءِ إِلَّا صَيۡحَةٗ وَٰحِدَةٗ مَّا لَهَا مِن فَوَاقٖ

Wama yanthuru haola-iilla sayhatan wahidatan ma lahamin fawaq

تراجم

انہیں صرف ایک چیﺦ کا انتظار[1] ہے جس میں کوئی توقف (اور ڈھیل) نہیں ہے.[2]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی صور پھونکنے کا جس سے قیامت برپا ہو جائے گی۔
  2. دودھ دوہنے والا ایک مرتبہ کچھ دودھ دوہ کر بچے کو اونٹنی یا گائے بھینس کے پاس چھوڑ دیتا ہے تاکہ اس کے دودھ پینے سےتھنوں میں دودھ اتر آئے، چنانچہ تھوڑی دیر بعد بچے کو زبردستی پیچھے ہٹا کر خود دودھ دوہنا شروع کر دیتا ہے۔ یہ دو مرتبہ دودھ دوہنے کے درمیان کا جو وقفہ ہے، یہ فواق کہلاتا ہے۔ یعنی صور پھونکنےکے بعد اتنا وقفہ بھی نہیں ملے گا، بلکہ صور پھونکنے کی دیر ہوگی کہ قیامت کا زلزلہ برپا ہو جائے گا۔

اور (کہ) یہ لوگ (بھی) بس ایک ایسی چنگھاڑ کا انتظار کر رہے ہیں جس میں کوئی وقفہ نہیں ہوگا۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : اس سے مراد صور پھونکنے کی آواز ہے جس کے ساتھ ہی قیامت واقع ہوجائے گی۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَمَاwamāاور نہیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ نفی
  2. يَنظُرُyanẓuruانتظار کرتے
    مادہ
    نظر
    اصل لفظ
    نَظَرَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  3. هَٰٓؤُلَآءِhāulāiیہ سب
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ذا
    قسمِ کلمہ
    تنبیہ · اسمِ اشارہ
  4. إِلَّاillāمگر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِلّا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ حصر
  5. صَيْحَةًṣayḥatanایک چیخ کا
    مادہ
    صيح
    اصل لفظ
    صَيْحَة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  6. وَٰحِدَةًwāḥidatanبس ایک ہی
    مادہ
    وحد
    اصل لفظ
    واحِدَة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  7. مَّاmāنہیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نفی
  8. لَهَاlahāاس کے لئے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  9. مِنminکوئی
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  10. فَوَاقٍfawāqinڈھیل/ وقفہ
    مادہ
    فوق
    اصل لفظ
    فَواق
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

انہیں صرف ایک چیخ کا انتظار (١) ہے جس میں کوئی توقف (اور ڈھیل) نہیں ہے (٢) ١٥۔١ یعنی صور پھونکنے کا جس سے قیامت برپا ہو جائے گی۔ ١٥۔٢ صور پھونکنے کی دیر ہوگی کہ قیامت کا زلزلہ برپا ہو جائے گا۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan