Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الصافات ۳۷:۹۴
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
فَأَقۡبَلُوٓاْ إِلَيۡهِ يَزِفُّونَ
آیت ۳۷:۹۴ کھولیںوه (بت پرست) دوڑے بھاگے آپ کی طرف متوجہ[1] ہوئے.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
(واپس آ کر) وہ لوگ بھاگے بھاگے اس کے پاس آئے [52]
سورة الصّٰٓفّٰت حاشیہ نمبر :52
یہاں قصہ مختصر کر کے بیان کیا گیا ہے۔ سورة انبیا میں اس کی جو تفصیل دی گئی ہے وہ یہ ہے کہ جب انہوں نے آ کر اپنے مندر میں دیکھا کہ سارے بت ٹوٹے پڑے ہیں تو پوچھ گچھ شروع کی۔ کچھ لوگوں نے بتایا کہ ابراہیم نامی ایک نوجوان بت پرستی کے خلاف ایسی باتیں کرتا رہا ہے۔ اس پر مجمع نے کہا کہ پکڑ لاؤ اسے۔ چناچہ ایک گروہ دوڑتا ہوا ان کے پاس پہنچا، اور انہیں مجمع کے سامنے لے آیا۔