Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الصافات ⁦۳۷:۷۶⁩

آیات

  1. وَنَجَّيۡنَٰهُ وَأَهۡلَهُۥ مِنَ ٱلۡكَرۡبِ ٱلۡعَظِيمِ

    آیت ⁦۳۷:۷۶⁩ کھولیں

    ہم نے اسے اور اس کے گھر والوں کو[1] اس زبردست مصیبت سے بچا لیا.

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

ہم نے اس کو اور اس کے گھر والوں کو کرب عظیم سے بچا لیا [41]

سورة الصّٰٓفّٰت حاشیہ نمبر :41

یعنی اس شدید اذیت سے جو ایک بد کردار اور ظالم قوم کی مسلسل مخالفت سے ان کو پہنچ رہی تھی۔ اس میں ایک لطیف اشارہ اس امر کی طرف بھی ہے کہ جس طرح نوح (علیہ السلام) اور ان کے ساتھیوں کو اس کرب عظیم سے بچایا گیا، اسی طرح آخر کار ہم محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور آپ کے ساتھیوں کو بھی اس کرب عظیم سے بچا لیں گے جس میں اہل مکہ نے ان کو مبتلا کر رکھا ہے۔