Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الصافات ⁦۳۷:۷۵⁩

آیات

  1. وَلَقَدۡ نَادَىٰنَا نُوحٞ فَلَنِعۡمَ ٱلۡمُجِيبُونَ

    آیت ⁦۳۷:۷۵⁩ کھولیں

    اور ہمیں نوح (علیہ السلام) نے پکارا تو (دیکھ لو) ہم کیسے اچھے دعا قبول کرنے والے ہیں.[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

ہم کو [39] (اس سے پہلے ) نوحؑ نے پکارا تھا [40] ، تو دیکھو کہ ہم کیسے اچھے جواب دینے والے تھے

سورة الصّٰٓفّٰت حاشیہ نمبر :39

اس مضمون کا تعلق پچھلے رکوع کے آخری فقروں سے ہے۔ ان پر غور کرنے سے سمجھ میں آجاتا ہے کہ یہ قصے یہاں کسی غرض سے سنائے جا رہے ہیں۔

سورة الصّٰٓفّٰت حاشیہ نمبر :40

اس سے مراد وہ فریاد ہے جو حضرت نوح (علیہ السلام) نے مدتہائے دراز تک اپنی قوم کو دعوت دین حق دینے کے بعد آخر کار مایوس ہو کر اللہ تعالیٰ سے کی تھی۔ اس فریاد کے الفاظ سورة قمر میں اس طرح آئے ہیں فَدَعَا رَبَّہ اَنِّیْ مَغْلُوْبٌ فَانْتَصِرْ ، |" اس نے اپنے رب کو پکارا کہ میں مغلوب ہوگیا ہوں، اب تو میری مدد کو پہنچ |" (آیت 10)