Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الصافات ⁦۳۷:۶۸⁩

آیات

  1. ثُمَّ إِنَّ مَرۡجِعَهُمۡ لَإِلَى ٱلۡجَحِيمِ

    آیت ⁦۳۷:۶۸⁩ کھولیں

    پھر ان سب کا لوٹنا جہنم کی (آگ کے ڈھیرکی) طرف ہوگا.[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

اور اس کے بعد ان کی واپسی اسی آتشِ دوزخ کی طرف ہوگی۔ [37]

سورة الصّٰٓفّٰت حاشیہ نمبر :37

اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اہل دوزخ جب بھوک پیاس سے بےتاب ہونے لگیں گے تو انہیں اس مقام کی طرف ہانک دیا جائے گا جہاں زقوم کے درخت اور کھولتے ہوئے پانی کے چشمے ہوں گے۔ پھر جب وہ وہاں سے کھا پی کر فارغ ہوجائیں گے تو انہیں دوزخ کی طرف لایا جائے گا۔