Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الصافات ۳۷:۶۵
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
طَلۡعُهَا كَأَنَّهُۥ رُءُوسُ ٱلشَّيَٰطِينِ
آیت ۳۷:۶۵ کھولیںجس کے خوشے شیطانوں کے سروں جیسے ہوتے ہیں.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اس کے شگوفے ایسے ہیں جیسے شیطانوں کے سر۔ [36]
سورة الصّٰٓفّٰت حاشیہ نمبر :36
کسی کو یہ غلط فہمی نہ ہو کہ شیطان کا سر کس نے دیکھا ہے جو زقوم کے شگوفوں کو اس سے تشبیہ دی گئی۔ دراصل یہ تخییلی نوعیت کی تشبیہ ہے اور عام طور پر زبان کے ادب میں اس سے کام لیا جاتا ہے۔ مثلاً ہم ایک عورت کی انتہائی خوبصورتی کا تصور دلانے کے لیے کہتے ہیں وہ پری ہے۔ اور انتہائی بدصورتی بیان کرنے کے لیے کہتے ہیں، وہ چڑیل ہے یا بھتنی ہے۔ کسی شخص کی نورانی شکل کی تعریف میں کہا جاتا ہے، وہ فرشتہ صورت ہے۔ اور کوئی نہایت بھیانک ہیئت کذائی میں سامنے آئے تو دیکھنے والے کہتے ہیں کہ وہ شیطان بنا چلا آ رہا ہے۔