Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الصافات ⁦۳۷:۶۳⁩

آیات

  1. إِنَّا جَعَلۡنَٰهَا فِتۡنَةٗ لِّلظَّٰلِمِينَ

    آیت ⁦۳۷:۶۳⁩ کھولیں

    جسے ہم نے ﻇالموں کے لئے سخت آزمائش بنا رکھا ہے.[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

ہم  نے اس درخت کو ظالموں کے لیے فتنہ بنا دیا ہے۔ [35]

سورة الصّٰٓفّٰت حاشیہ نمبر :35

یعنی منکرین یہ بات سن کر قرآن پر طعن اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر استہزاء کا ایک نیا موقع پالیتے ہیں۔ وہ اس پر ٹھٹھا مار کر کہتے ہیں، لو اب نئی سنو، جہنم کی دہکتی ہوئی آگ میں درخت اگے گا۔