Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الصافات ⁦۳۷:۶۲⁩

آیات

  1. أَذَٰلِكَ خَيۡرٞ نُّزُلًا أَمۡ شَجَرَةُ ٱلزَّقُّومِ

    آیت ⁦۳۷:۶۲⁩ کھولیں

    کیا یہ مہمانی اچھی ہے یا سینڈھ (زقوم) کا درخت؟[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

بولو، یہ ضیافت اچھی ہے یا  زقوم [34] کا درخت؟

سورة الصّٰٓفّٰت حاشیہ نمبر :34

زَقّوم ایک قسم کا درخت ہے جو تہامہ کے علاقے میں ہوتا ہے۔ مزہ اس کا تلخ ہوتا ہے، بو ناگوار ہوتی ہے، اور توڑنے پر اس میں سے دودھ کا سا رس نکلتا ہے جو اگر جسم کو لگ جائے تو ورم ہوجاتا ہے۔ غالباً یہ وہی چیز ہے جسے ہمارے ملک میں تھوہر کہتے ہیں۔