Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الصافات ⁦۳۷:۱۵۷⁩

آیات

  1. فَأۡتُواْ بِكِتَٰبِكُمۡ إِن كُنتُمۡ صَٰدِقِينَ

    آیت ⁦۳۷:۱۵۷⁩ کھولیں

    تو جاؤ اگر سچے ہو تو اپنی ہی کتاب لے آؤ.[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

تو لاوٴ اپنی وہ کتاب اگر تم سچے ہو۔ [88]

سورة الصّٰٓفّٰت حاشیہ نمبر :88

یعنی ملائکہ کو اللہ تعالیٰ کی بیٹیاں قرار دینے کے لیے دو ہی بنیادیں ہو سکتی ہیں۔ یا تو ایسی بات مشاہدے کی بنا پر کہی جاسکتی ہے، یا پھر اس طرح کا دعویٰ کرنے والے کے پاس کوئی کتاب الٰہی ہونی چاہیے جس میں اللہ تعالیٰ نے خود یہ فرمایا ہو کہ ملائکہ میری بیٹیاں ہیں۔ اب اگر اس عقیدے کے قائلین نہ مشاہدے کا دعویٰ کرسکتے ہیں، اور نہ کوئی کتاب الہٰی ایسی رکھتے ہیں جس میں یہ بات کہی گئی ہو، تو اس سے بڑی جہالت و حماقت اور کیا ہو سکتی ہے کہ محض ہوائی باتوں پر ایک دینی عقیدہ قائم کرلیا جائے اور خداوند عالم کی طرف ایسی باتیں منسوب کی جائیں جو صریحاً مضحکہ انگیز ہیں۔