Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الصافات ۳۷:۱۴۰
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
إِذۡ أَبَقَ إِلَى ٱلۡفُلۡكِ ٱلۡمَشۡحُونِ
آیت ۳۷:۱۴۰ کھولیںجب بھاگ کر پہنچے بھری کشتی پر.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
یاد کرو جب وہ ایک بھر ی کشتی کی طرف بھاگ نکلا، [78]
سورة الصّٰٓفّٰت حاشیہ نمبر :78
اصل میں لفظ اَبَقَ استعمال ہوا ہے جو عربی زبان میں صرف اس وقت بولا جاتا ہے جبکہ غلام اپنے آقا کے ہاں سے بھاگ جائے۔ الاباق ھرب العبد من سیدہ۔ |" اِباق کے معنی ہیں غلام کا اپنے آقا سے فرار ہوجانا (لسان العرب )