Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الصافات ⁦۳۷:۱۳۹⁩

آیات

  1. وَإِنَّ يُونُسَ لَمِنَ ٱلۡمُرۡسَلِينَ

    آیت ⁦۳۷:۱۳۹⁩ کھولیں

    اور بلاشبہ یونس (علیہ السلام) نبیوں میں سے تھے.

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

اور یقیناً یُونسؑ بھی رسُولوں میں سے تھا۔ [77]

سورة الصّٰٓفّٰت حاشیہ نمبر :77

یہ تیسرا موقع ہے جہاں حضرت یونس (علیہ السلام) کا ذکر قرآن مجید میں آیا ہے۔ اس سے پہلے سورة یونس اور سورة انبیاء میں ان کا ذکر گزر چکا ہے اور ہم اس کی تشریح کرچکے ہیں (ملاحظہ ہو تفہیم القرآن جلد دوم، صفحہ 312 ۔ 313 ۔ جلد سوم، صفحہ 182 ۔ 183)