Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الصافات ⁦۳۷:۱۳۷⁩

آیات

  1. وَإِنَّكُمۡ لَتَمُرُّونَ عَلَيۡهِم مُّصۡبِحِينَ

    آیت ⁦۳۷:۱۳۷⁩ کھولیں

    اور تم تو صبح ہونے پر ان کی بستیوں کے پاس سے گزرتے ہو.

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

آج تم شب و روز اُن کے اُجڑے دیا ر پر سے گزرتے ہو۔ [76]

سورة الصّٰٓفّٰت حاشیہ نمبر :76

اشارہ ہے اس امر کی طرف کہ قریش کے تاجر شام و فلسطین کی طرف جاتے ہوئے شب و روز اس علاقے سے گزرتے تھے جہاں قوم لوط کی تباہ شدہ بستیاں واقع تھیں۔