Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) يس ۳۶:۷۰
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
لِّيُنذِرَ مَن كَانَ حَيّٗا وَيَحِقَّ ٱلۡقَوۡلُ عَلَى ٱلۡكَٰفِرِينَ
آیت ۳۶:۷۰ کھولیںتاکہ وه ہر اس شخص کو آگاه کر دے جو زنده ہے، اور کافروں پر حجت ﺛابت ہو جائے.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
تاکہ وہ ہر اُس شخص کو خبردارکر دے جو زندہ ہو[59] اور انکار کرنے والوں پر حجّت قائم ہو جائے
سورة یٰسٓ حاشیہ نمبر :59
زندہ سے مراد سوچنے اور سمجھنے والا انسان ہے جس کی حالت پتھر کی سی نہ ہو کہ آپ اس کے سامنے خواہ کتنی ہی معقولیت کے ساتھ حق اور باطل کا فرق بیان کریں اور کتنی ہی درد مندی کے ساتھ اس کو نصیحت کریں، وہ نہ کچھ سنے، نہ سمجھے اور نہ اپنی جگہ سے سرکے۔