Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) يس ۳۶:۶۹
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَمَا عَلَّمۡنَٰهُ ٱلشِّعۡرَ وَمَا يَنۢبَغِي لَهُۥٓۚ إِنۡ هُوَ إِلَّا ذِكۡرٞ وَقُرۡءَانٞ مُّبِينٞ
آیت ۳۶:۶۹ کھولیںنہ تو ہم نے اس پیغمبر کو شعر سکھائے اور نہ یہ اس کے ﻻئق ہے۔ وه تو صرف نصیحت اور واضح قرآن ہے.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
ہم نے اِس (نبیؐ )کو شعر نہیں سکھایا ہے اور نہ شاعری اس کو زیب ہی دیتی ہے۔[58] یہ تو ایک نصیحت ہے اور صاف پڑھی جانے والی کتاب
سورة یٰسٓ حاشیہ نمبر :58
یہ اس بات کا جواب ہے کہ کفار توحید و آخرت اور زندگی بعد موت اور جنت و دوزخ کے متعلق نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی باتوں کو محض شاعری قرار دے کر اپنے نزدیک بےوزن ٹھہرانے کی کوشش کرتے تھے۔ (مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن جلد سوم، ص 546 تا 549)