Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) يس ⁦۳۶:۲۵⁩

آیات

  1. إِنِّيٓ ءَامَنتُ بِرَبِّكُمۡ فَٱسۡمَعُونِ

    آیت ⁦۳۶:۲۵⁩ کھولیں

    میری سنو! میں تو (سچے دل سے) تم سب کے رب پر ایمان ﻻ چکا.[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

میں تو تمہارے ربّ پر ایمان لے آیا [21] ، تم بھی میری بات مان لو۔ “

سورة یٰسٓ حاشیہ نمبر :21

اس فقرے میں پھر حکمت تبلیغ کا ایک لطیف نکتہ پوشیدہ ہے۔ یہ کہہ کر اس شخص نے ان لوگوں کو یہ احساس دلایا کہ جس رب پر میں ایمان لایا ہوں وہ محض میرا ہی رب نہیں ہے بلکہ تمہارا رب بھی ہے۔ اس پر ایمان لا کر میں نے غلطی نہیں کی ہے بلکہ اس پر ایمان نہ لا کر تم ہی غلطی کر رہے ہو۔