Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) يس ۳۶:۲۶
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
قِيلَ ٱدۡخُلِ ٱلۡجَنَّةَۖ قَالَ يَٰلَيۡتَ قَوۡمِي يَعۡلَمُونَ
آیت ۳۶:۲۶ کھولیں(اس سے) کہا گیا کہ جنت میں چلا جا، کہنے لگا کاش! میری قوم کو بھی علم ہو جاتا.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
(آخر کار ان لوگوں نے اسے قتل کر دیا اور)اس شخص سے کہہ دیا گیا کہ”داخل ہو جاوٴ جنّت میں۔“ [22] اُس نے کہا” کاش میری قوم کو معلوم ہوتا
سورة یٰسٓ حاشیہ نمبر :22
یعنی شہادت نصیب ہوتے ہی اس شخص کو جنت کی بشارت دے دی گئی۔ جونہی کہ وہ موت کے دروازے سے گزر کر دوسرے علم میں پہنچا، فرشتے اس کے استقبال کو موجود تھے اور انہوں نے اسے خوش خبری دے دی کہ فردوس بریں اس کی منتظر ہے۔ اس فقرے کی تاویل میں مفسرین کے درمیان اختلاف ہے۔ قَتَادہ کہتے ہیں کہ |" اللہ نے اسی وقت اسے جنت میں داخل کردیا اور وہ وہاں زندہ ہے |"۔ یہ بات ملائکہ نے اس سے بشارت کے طور پر کہی اور اس کا مطلب یہ ہے کہ قیامت کے بعد جب تمام اہل ایمان جنت میں داخل ہوں گے تو وہ بھی ان کے ساتھ داخل ہوگا۔ |"