فاطر ۳۵:۴۲
وَأَقۡسَمُواْ بِٱللَّهِ جَهۡدَ أَيۡمَٰنِهِمۡ لَئِن جَآءَهُمۡ نَذِيرٞ لَّيَكُونُنَّ أَهۡدَىٰ مِنۡ إِحۡدَى ٱلۡأُمَمِۖ فَلَمَّا جَآءَهُمۡ نَذِيرٞ مَّا زَادَهُمۡ إِلَّا نُفُورًا
Waaqsamoo billahi jahda aymanihimla-in jaahum natheerun layakoonunna ahda minihda al-omami falamma jaahum natheerunma zadahum illa nufoora
تراجم
اور ان کفار نے بڑی زوردار قسم کھائی تھی کہ اگر ان کے پاس کوئی ڈرانے واﻻ آئے تو وه ہر ایک امت سے زیاده ہدایت قبول کرنے والے ہوں[1] ۔ پھر جب ان کے پاس ایک پیغمبر آ پہنچے[2] تو بس ان کی نفرت ہی میں اضافہ ہوا.
- اس میں اللہ تعالیٰ بیان فرما رہا کہ بعثت محمدی سے قبل یہ مشرکین عرب قسمیں کھا کھا کر کہتے تھے کہ اگر ہماری طرف کوئی رسول آیا، تو ہم اس کا خیرمقدم کریں گے اور اس پر ایمان لانے میں ایک مثالی کردار ادا کریں گے۔ (یہ مضمون دیگر مقامات پر بھی بیان کیا گیا ہے۔ مثلاً سورۃ الانعام:156 - 157 الصافات: 167 - 170)
- یعنی حضرت محمد (صلى الله عليه وسلم) ان کے پاس نبی بن کر آگئے جن کے لئےوہ تمنا کرتے تھے۔
اور انہوں نے پہلے اللہ کی بڑے زوروں میں قسمیں کھائی تھیں کہ اگر ان کے پاس کوئی خبردار کرنے والا (پیغمبر) آیا تو وہ ہر دوسری امت سے زیادہ ہدایت قبول کرنے والے ہوں گے۔ [1] مگر جب ان کے پاس ایک خبردار کرنے والا آگیا تو اس کے آنے سے ان کی حالت میں اور کوئی ترقی نہیں ہوئی، سوائے اس کے کہ یہ (حق کے راستے سے) اور زیادہ بھاگنے لگے۔
- : حضور اقدس ﷺ کی تشریف آوری سے پہلے کفار قریش نے غالباً یہودیوں اور عیسائیوں سے بحث کرتے ہوئے بڑی جوشیلی قسمیں کھائی تھیں کہ اگر ہمارے پاس کوئی پیغمبر آیا تو ہم اور ساری امتوں سے زیادہ اس کی ہدایت پر عمل کریں گے، لیکن جب آنحضرت ﷺ تشریف لائے تو وہ آپ کی بات ماننے سے مکر گئے۔
لفظ بہ لفظ
- وَأَقْسَمُوا۟wa-aqsamūاور وہ قسمیں کھاتے ہیں
- مادہ
- قسم
- اصل لفظ
- أَقْسَمُ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
- بِٱللَّهِbil-lahiاللہ کی
- مادہ
- اله
- اصل لفظ
- اللَّه
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسمِ علم
- جَهْدَjahdaپکی
- مادہ
- جهد
- اصل لفظ
- جَهْد
- قسمِ کلمہ
- اسم
- أَيْمَٰنِهِمْaymānihimقسمیں اپنی
- مادہ
- يمن
- اصل لفظ
- يَمِين
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- لَئِنla-inالبتہ اگر
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِن
- قسمِ کلمہ
- لامِ تاکید · حرفِ شرط
- جَآءَهُمْjāahumآیا ان کے پاس
- مادہ
- جيا
- اصل لفظ
- جاءَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- نَذِيرٌnadhīrunکوئی ڈرانے والا
- مادہ
- نذر
- اصل لفظ
- نَذِير
- قسمِ کلمہ
- اسم
- لَّيَكُونُنَّlayakūnunnaالبتہ ضرور وہ ہوں گے
- مادہ
- كون
- اصل لفظ
- كانَ
- قسمِ کلمہ
- لامِ تاکید · فعل · لامِ تاکید
- أَهْدَىٰahdāزیادہ ہدایت یافتہ
- مادہ
- هدي
- اصل لفظ
- أَهْدَى
- قسمِ کلمہ
- اسم
- مِنْminسے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- إِحْدَىiḥ'dāکسی ایک سے (بڑھ کر )
- مادہ
- احد
- اصل لفظ
- إِحْدَى
- قسمِ کلمہ
- اسم
- ٱلْأُمَمِl-umamiامتوں میں سے
- مادہ
- امم
- اصل لفظ
- أُمَّة
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- فَلَمَّاfalammāپھر جب
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- لَمّا
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · ظرفِ زمان
- جَآءَهُمْjāahumآگیا ان کے پاس
- مادہ
- جيا
- اصل لفظ
- جاءَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- نَذِيرٌnadhīrunڈرانے والا
- مادہ
- نذر
- اصل لفظ
- نَذِير
- قسمِ کلمہ
- اسم
- مَّاmāنہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ما
- قسمِ کلمہ
- حرفِ نفی
- زَادَهُمْzādahumاضافہ ہوا ان میں
- مادہ
- زيد
- اصل لفظ
- زادَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- إِلَّاillāمگر
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِلّا
- قسمِ کلمہ
- حرفِ حصر
- نُفُورًاnufūranنفرت کا
- مادہ
- نفر
- اصل لفظ
- نُفُور
- قسمِ کلمہ
- اسم
تفسیر
قسمیں کھا کر مکرنے والے ظالم۔ قریش نے اور عرب نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بعثت سے پہلے بڑی سخت قسمیں کھا رکھی تھیں کہ اگر اللہ کا کوئی رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہم میں آئے تو ہم تمام دنیا سے زیادہ اس کی تابعداری کریں گے۔ جیسے اور جگہ فرمان ہے ( اَنْ تَقُوْلُوْٓا اِنَّمَآ اُنْزِلَ الْكِتٰبُ عَلٰي طَاۗىِٕفَتَيْنِ مِنْ قَبْلِنَا ۠ وَاِنْ كُنَّا عَنْ دِرَاسَتِهِمْ لَغٰفِلِيْنَ\015\06ۙ ) 6 ۔ الانعام :156) ، یعنی اس لئے کہ تم یہ نہ کہہ سکو کہ ہم سے پہلے کی جماعتوں پر تو البتہ کتابیں اتریں۔ لیکن ہم تو ان سے بیخبر ہی رہے۔ اگر ہم پر کتاب اترتی تو ہم ان سے بہت زیادہ راہ یافتہ ہوجاتے۔ تو لو اب تو خود تمہارے پاس تمہارے رب کی بھیجی ہوئی دلیل آپہنچی ہدایت و رحمت خود تمہارے ہاتھوں میں دی جا چکی اب بتاؤ کہ رب کی آیتوں کی تکذیب کرنے والوں اور ان سے منہ موڑنے والوں سے زیادہ ظالم کون ہے ؟ اور آیتوں میں ہے کہ یہ کہا کرتے تھے کہ اگر ہمارے اپنے پاس اگلے لوگوں کے عبرتناک واقعات ہوتے تو ہم تو اللہ کے مخلص بندے بن جاتے۔ لیکن پھر بھی انہوں نے اس کے ان کے پاس آچکنے کے بعد کفر کیا اب انہیں عنقریب اس کا انجام معلوم ہوجائے گا۔ ان کے پاس اللہ کے آخری پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور رب کی آخری اور افضل تر کتاب آچکی لیکن یہ کفر میں اور بڑھ گئے، انہوں نے اللہ کی باتیں ماننے سے تکبر کیا خود نہ مان کر پھر اپنی مکاریوں سے اللہ کے دوسرے بندوں کو بھی اللہ کی راہ سے روکا۔ لیکن انہیں باور کرلینا چاہئے کہ اس کا وبال خود ان پر پڑے گا۔ یہ اللہ کا نہیں البتہ اپنا بگاڑ رہے ہیں۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرماتے ہیں مکاریوں سے پرہیز کرو مکر کا بوجھ مکار پر ہی پڑتا ہے اور اس کی جواب دہی اللہ کے ہاں ہوگی۔ حضرت محمد بن کعب قرظی فرماتے ہیں کہ تین کاموں کا کرنے والا نجات نہیں پاسکتا، ان کاموں کا وبال ان پر یقینا آئے گا، مکر، بغاوت اور وعدوں کو توڑ دینا پھر آپ نے یہی آیت پڑھی، انہیں صرف اسی کا انتظار ہے جو ان جیسے ان پہلے گزرنے والوں کا حال ہوا کہ اللہ کے رسولوں کی تکذیب اور فرمان رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مخالفت کی وجہ سے اللہ کے دائمی عذب ان پر آگئے۔ پس یہ تو اللہ تعالیٰ کی عادت ہی ہے اور تو غور کر۔ رب کی عادت بدلتی نہیں نہ پلٹتی ہے۔ جس قوم پر عذاب کا ارادہ ہوچکا پھر اس ارادے کے بدلنے پر کوئی قدرت نہیں رکھتا کہ ان پر سے عذاب ہٹیں نہ وہ ان سے بچیں۔ نہ کوئی انہیں گھما سکے۔ واللہ اعلم۔
Urdu - Tafsir Ibn Kathir