Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) فاطر ۳۵:۳۵
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
ٱلَّذِيٓ أَحَلَّنَا دَارَ ٱلۡمُقَامَةِ مِن فَضۡلِهِۦ لَا يَمَسُّنَا فِيهَا نَصَبٞ وَلَا يَمَسُّنَا فِيهَا لُغُوبٞ
آیت ۳۵:۳۵ کھولیںجس نے ہم کو اپنے فضل سے ہمیشہ رہنے کے مقام میں ﻻ اتارا جہاں نہ ہم کو کوئی تکلیف پہنچے گی اور نہ ہم کو کوئی خستگی پہنچے گی.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
جس نے ہمیں اپنے فضل سے ابدی قیام کی جگہ ٹھہرا دیا، [60] اب یہاں نہ ہمیں کوئی مشقّت پیش آتی ہے اور نہ تکان لاحق ہوتی ہے۔ [61]
سورة فَاطِر حاشیہ نمبر :60
یعنی دنیا ہماری سفر حیات کی ایک منزل تھی جس سے ہم گزر آئے ہیں، اور میدان حشر بھی اس سفر کا ایک مرحلہ تھا جس سے ہم گزر لیے ہیں، اب ہم اس جگہ پہنچ گئے ہیں جہاں سے نکل کر پھر کہیں جانا نہیں ہے۔
سورة فَاطِر حاشیہ نمبر :61
بالفاظ دیگر ہماری تمام محنتوں اور تکلیفوں کا خاتمہ ہوچکا ہے۔ اب یہاں ہمیں کوئی ایسا کام نہیں کرنا پڑتا جس کے انجام دینے میں ہم کو مشقت پیش آتی ہو اور جس سے فارغ ہو کر ہم تھک جاتے ہوں۔