Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) فاطر ⁦۳۵:۳۶⁩

آیات

  1. وَٱلَّذِينَ كَفَرُواْ لَهُمۡ نَارُ جَهَنَّمَ لَا يُقۡضَىٰ عَلَيۡهِمۡ فَيَمُوتُواْ وَلَا يُخَفَّفُ عَنۡهُم مِّنۡ عَذَابِهَاۚ كَذَٰلِكَ نَجۡزِي كُلَّ كَفُورٖ

    آیت ⁦۳۵:۳۶⁩ کھولیں

    اور جو لوگ کافر ہیں ان کے لئے دوزخ کی آگ ہے نہ تو ان کی قضا ہی آئے گی کہ مر ہی جائیں اور نہ دوزخ کا عذاب ہی ان سے ہلکا کیا جائے گا۔ ہم ہر کافر کو ایسی ہی سزا دیتے ہیں.

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

اور جن لوگوں نے کُفر کیا ہے [62] اُن کے لیے جہنّم کی آگ ہے۔ نہ اُن کا قصّہ پاک کر دیا جائے گا کہ  مر جائیں اور نہ اُن کے لیے جہنّم کے عذاب میں کوئی کمی کی جائے گی۔ اِس طرح ہم بدلہ دیتے ہیں ہر اُس شخص کو جو کُفر کرنے والا ہو

سورة فَاطِر حاشیہ نمبر :62

یعنی اس کتاب کو ماننے سے انکار کردیا ہے جو اللہ تعالیٰ نے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر نازل فرمائی ہے۔