فاطر ۳۵:۳۰
لِيُوَفِّيَهُمۡ أُجُورَهُمۡ وَيَزِيدَهُم مِّن فَضۡلِهِۦٓۚ إِنَّهُۥ غَفُورٞ شَكُورٞ
Liyuwaffiyahum ojoorahum wayazeedahum min fadlihiinnahu ghafoorun shakoor
تراجم
تاکہ ان کو ان کی اجرتیں پوری دے اور ان کو اپنے فضل سے اور زیاده دے[1] بےشک وه بڑا بخشنے واﻻ قدردان ہے.[2]
- لِيُوَفِّيَهُمْ، متعلق ہے۔ لَنْ تَبُورَ کے، یعنی یہ تجارت مندے سے اس لئے محفوظ ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے اعمال صالحہ پر پورا اجر عطا فرمائے گا۔ یا پھر فعل محذوف کے متعلق ہے کہ وہ یہ نیک اعمال اس لئے کرتے ہیں یا اللہ نے انہیں ان کی طرف ہدایت کی تاکہ وہ ا نہیں اجر دے۔
- یہ تَوْفِيَة اور زیادت کی علت ہے کہ وہ اپنےمومن بندوں کے گناہ معاف کرنے والا ہے بشرطیکہ خلوص دل سے وہ توبہ کریں، ان کے جذبۂ اطاعت وعمل صالح کا قدردان ہے، اس لئے وہ صرف اجر نہیں دے گا بلکہ اپنے فضل وکرم سے مزید بھی دےگا۔
تاکہ اللہ ان کے پورے اجر ان کو دیدے، اور اپنے فضل سے اور زیادہ بھی دے۔ یقینا وہ بہت بخشنے والا، بڑا قدر دان ہے۔
لفظ بہ لفظ
- لِيُوَفِّيَهُمْliyuwaffiyahumتاکہ وہ پورے پورے دے انہیں
- مادہ
- وفي
- اصل لفظ
- وَفَّى
- قسمِ کلمہ
- لامِ تعلیل · فعل · ضمیرِ شخصی
- أُجُورَهُمْujūrahumاجر ان کے
- مادہ
- اجر
- اصل لفظ
- أَجْر
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- وَيَزِيدَهُمwayazīdahumاور زیادہ انہیں
- مادہ
- زيد
- اصل لفظ
- زادَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
- مِّنminسے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- فَضْلِهِۦٓfaḍlihiاپنے فضل (سے)
- مادہ
- فضل
- اصل لفظ
- فَضْل
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- إِنَّهُۥinnahuبے شک وہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِنّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
- غَفُورٌghafūrunبہت بخشنے والا
- مادہ
- غفر
- اصل لفظ
- غَفُور
- قسمِ کلمہ
- اسم
- شَكُورٌshakūrunنہایت قدر دان ہے
- مادہ
- شكر
- اصل لفظ
- شَكُور
- قسمِ کلمہ
- اسم
تفسیر
تاکہ ان کو ان کی اجرتیں پوری دے اور ان کو اپنے فضل سے زیادہ (١) دے بیشک وہ بڑا بخشنے والا قدر دان ہے۔ ٣٠۔١ یعنی یہ تجارت مندے سے اس لئے محفوظ ہے کہ اللہ تعالٰی ان کے اعمال صالحہ پر پورا اجر عطا فرمائے گا۔ یا فعل محذوف کے متعلق ہے کہ یہ نیک اعمال اس لئے کرتے ہیں یا اللہ نے انہیں ان کی طرف ہدایت کی تاکہ وہ انہیں اجر دے۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan