Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) سبإ ⁦۳۴:۵۲⁩

آیات

  1. وَقَالُوٓاْ ءَامَنَّا بِهِۦ وَأَنَّىٰ لَهُمُ ٱلتَّنَاوُشُ مِن مَّكَانِۭ بَعِيدٖ

    آیت ⁦۳۴:۵۲⁩ کھولیں

    اس وقت کہیں گے کہ ہم اس قرآن پر ایمان ﻻئے لیکن اس قدر دور جگہ سے (مطلوب چیز) کیسے ہاتھ [1] آسکتی ہے.

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

اُس وقت یہ کہیں  گے کہ ہم اُس پر ایمان لے آئے۔ [73] حالانکہ اب دُور نکلی ہوئی چیز کہاں  ہاتھ آسکتی ہے۔ [74]

سورة سَبـَا حاشیہ نمبر :73

مراد یہ ہے کہ اس تعلیم پر ایمان لے آئے جو رسول نے دنیا میں پیش کی تھے۔

سورة سَبـَا حاشیہ نمبر :74

یعنی ایمان لانے کی جگہ تو دنیا تھی اور وہاں سے اب یہ بہت دور نکل آئے ہیں۔ عالم آخرت میں پہنچ جانے کے بعد اب توبہ و ایمان کا موقع کہاں مل سکتا ہے۔