Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) سبإ ⁦۳۴:۵۳⁩

آیات

  1. وَقَدۡ كَفَرُواْ بِهِۦ مِن قَبۡلُۖ وَيَقۡذِفُونَ بِٱلۡغَيۡبِ مِن مَّكَانِۭ بَعِيدٖ

    آیت ⁦۳۴:۵۳⁩ کھولیں

    اس سے پہلے تو انہوں نے اس سے کفر کیا تھا، اور دور دراز سے بن دیکھے ہی پھینکتے رہے.[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

اِس سے پہلے یہ کُفر کر چکے تھےاور بلا تحقیق دُور دُور کی کوڑیاں لایا کرتے تھے [75]

سورة سَبـَا حاشیہ نمبر :75

یعنی رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور تعلیمات رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور اہل ایمان پر طرح طرح کے الزامات لگاتے، آوازے کستے اور فقرے چست کرتے تھے۔ کبھی کہتے یہ شخص ساحر ہے۔ کبھی کہتے مجنون ہے۔ کبھی توحید کا مذاق اڑاتے اور کبھی آخرت کے تخیل پر باتیں چھانٹتے۔ کبھی یہ افسانہ تراشتے کہ رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کوئی اور سکھاتا پڑھاتا ہے اور کبھی ایمان لانے والوں کے متعلق کہتے کہ یہ محض اپنی نادانی کی وجہ سے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے لگ گئے ہیں۔