Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) سبإ ⁦۳۴:۵۱⁩

آیات

  1. وَلَوۡ تَرَىٰٓ إِذۡ فَزِعُواْ فَلَا فَوۡتَ وَأُخِذُواْ مِن مَّكَانٖ قَرِيبٖ

    آیت ⁦۳۴:۵۱⁩ کھولیں

    اور اگر آپ (وه وقت) ملاحظہ کریں جب کہ یہ کفار گھبرائے پھریں گے پھر نکل بھاگنے کی کوئی صورت نہ ہوگی[1] اور قریب کی جگہ سے گرفتار کر لئے جائیں گے.

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

کاش  تم دیکھو انہیں اُس وقت جب یہ لوگ گھبرائے پھر رہے ہوں گے اور کہیں بچ کر نہ جا سکیں گے، بلکہ قریب ہی سے پکڑ لیے جائیں گے۔ [72]

سورة سَبـَا حاشیہ نمبر :72

یعنی قیامت کے روز ہر مجرم اس طرح پکڑا جائے گا کہ گویا پکڑنے والا قریب ہی کہیں چھپا کھڑا تھا، ذرا اس نے بھاگنے کی کوشش کی اور فوراً ہی دھر لیا گیا۔