الأحزاب ۳۳:۸
لِّيَسۡـَٔلَ ٱلصَّٰدِقِينَ عَن صِدۡقِهِمۡۚ وَأَعَدَّ لِلۡكَٰفِرِينَ عَذَابًا أَلِيمٗا
Liyas-ala assadiqeena AAan sidqihimwaaAAadda lilkafireena AAathaban aleema
تراجم
تاکہ اللہ تعالیٰ سچوں سے ان کی سچائی کے بارے میں دریافت فرمائے[1] ، اور کافروں کے لئے ہم نے المناک عذاب تیار کر رکھے ہیں.
تاکہ اللہ سچے لوگوں سے ان کی سچائی کے بارے میں پوچھے [1] اور اس نے کافروں کے لیے تو ایک دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے۔
- : یہ عہد اس واسطے لیا گیا تھا کہ لوگوں تک اللہ تعالیٰ کا پیغام ٹھیک ٹھیک پہنچ جائے، اور ان پر حجت تمام ہوجائے، اور پھر اللہ تعالیٰ قیامت کے دن ان سے پوچھ گچھ کرے کہ انہوں نے اللہ تعالیٰ کی اطاعت میں کس قدر سچائی سے کام لیا، اگر انبیاء کرام اپنے عہد کے مطابق اللہ تعالیٰ کا پیغام ان تک ٹھیک ٹھیک نہ پہنچاتے تو ان پر حجت قائم نہ ہوتی، اور نہ اللہ تعالیٰ ان سے باز پرس فرماتا، کیونکہ حجت تمام کئے بغیر کسی سے باز پرس کرنا اس کے انصاف کے خلاف ہے۔
لفظ بہ لفظ
- لِّيَسْـَٔلَliyasalaتاکہ وہ سوال کرے
- مادہ
- سال
- اصل لفظ
- سَأَلَ
- قسمِ کلمہ
- لامِ تعلیل · فعل
- ٱلصَّٰدِقِينَl-ṣādiqīnaسچوں سے
- مادہ
- صدق
- اصل لفظ
- صادِق
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- عَنʿanبارے میں
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- عَن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- صِدْقِهِمْṣid'qihimان کے سچ کے
- مادہ
- صدق
- اصل لفظ
- صِدْق
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- وَأَعَدَّwa-aʿaddaاور اس نے تیار کیا
- مادہ
- عدد
- اصل لفظ
- أَعَدَّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل
- لِلْكَٰفِرِينَlil'kāfirīnaکافروں کے لیے
- مادہ
- كفر
- اصل لفظ
- كافِر
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم
- عَذَابًاʿadhābanعذاب
- مادہ
- عذب
- اصل لفظ
- عَذاب
- قسمِ کلمہ
- اسم
- أَلِيمًاalīmanدردناک
- مادہ
- الم
- اصل لفظ
- أَلِيم
- قسمِ کلمہ
- اسم
تفسیر
تاکہ اللہ تعالٰی سچوں سے ان کی سچائی کے بارے میں دریافت فرمائے، (١) اور کافروں کے لئے ہم نے المناک عذاب تیار کر رکھے ہیں۔ ٨۔١ یہ لام کئ ہے یعنی یہ عہد اس لئے لیا تھا تاکہ اللہ سچے نبیوں سے پوچھے کہ انہوں نے اللہ کا پیغام اپنی قوموں تک پہنچایا تھا یا دوسرا مطلب یہ ہے کہ انبیاء سے پوچھے کہ تمہاری قوموں نے تمہاری دعوت کا جواب کس طرح دیا؟ مثبت انداز میں یا منفی طریقے سے، اس میں داعیان حق کے لئے بھی تنبیہ ہے کہ وہ دعوت حق کا فریضہ پوری تن دہی اور اخلاص سے ادا کریں تاکہ بارگاہ الٰہی میں سرخرو ہو سکیں، اور ان لوگوں کے لئے بھی وعید ہے جن کو حق کی دعوت پہنچائی جائے کہ اگر وہ اسے قبول نہیں کریں گے تو عند اللہ مجرم اور مستوجب سزا ہوں گے۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan