الأحزاب ۳۳:۶۱
مَّلۡعُونِينَۖ أَيۡنَمَا ثُقِفُوٓاْ أُخِذُواْ وَقُتِّلُواْ تَقۡتِيلٗا
MalAAooneena ayna ma thuqifoo okhithoowaquttiloo taqteela
تراجم
ان پر پھٹکار برسائی گئی، جہاں بھی مل جائیں پکڑے جائیں اور خوب ٹکڑے ٹکڑے کردیئے جائیں.[1]
- یہ حکم نہیں ہے کہ ان کو پکڑ کر مار ڈالا جائے، بلکہ بد دعا ہے کہ اگر وہ اپنے نفاق اور ان حرکتوں سے باز نہ آئے تو ان کا نہایت عبرت ناک حشر ہوگا۔ بعض کہتے ہیں کہ یہ حکم ہے۔ لیکن یہ منافقین نزول آیت کے بعد اپنی حرکتوں سے باز آگئے تھے، اس لئے ان کے خلاف یہ کارروائی نہیں کی گئی جس کا حکم اس آیت میں دیا گیا تھا۔ (فتح القدیر)۔
جن میں وہ پھٹکارے ہوئے ہوں گے۔ (پھر) جہاں کہیں ملیں گے، پکڑ لیے جائیں گے، اور انہیں ایک ایک کر کے قتل کردیا جائے گا۔ [1]
- : یہاں منافقین کو خبر دار کیا گیا ہے کہ اس وقت ان کی منافقت چھپی ہوئی ہے، لیکن اگر انہوں نے اپنی نازیبا حرکتیں نہ چھوڑیں جن میں عورتوں کو چھیڑنے اور بےبنیاد افواہیں پھیلانے کا خاص طور پر حوالہ دیا گیا ہے تو ان کی منافقت صاف واضح ہوجائے گی، اور اس صورت میں ان کے ساتھ غیر مسلم دشمنوں جیسا سلوک کیا جائے گا۔
لفظ بہ لفظ
- مَّلْعُونِينَmalʿūnīnaلعنت کیے گئے
- مادہ
- لعن
- اصل لفظ
- مَلْعُون
- قسمِ کلمہ
- اسم
- أَيْنَمَاaynamāجہاں کہیں
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ما
- قسمِ کلمہ
- حرفِ شرط · اسمِ موصول
- ثُقِفُوٓا۟thuqifūوہ پائے گئے
- مادہ
- ثقف
- اصل لفظ
- ثُقِفُ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- أُخِذُوا۟ukhidhūپکڑے گئے
- مادہ
- اخذ
- اصل لفظ
- أَخَذَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- وَقُتِّلُوا۟waquttilūاور قتل کر دیے جائیں
- مادہ
- قتل
- اصل لفظ
- قُتِّلُ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
- تَقْتِيلًاtaqtīlanبری طرح قتل کیا جانا
- مادہ
- قتل
- اصل لفظ
- تَقْتِيل
- قسمِ کلمہ
- اسم
تفسیر
ان پر پھٹکار برسائی گئی، جہاں بھی مل جائیں پکڑے جائیں اور خوب ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے جائیں (۱) ٦١۔١ یہ حکم نہیں ہے کہ ان کو پکڑ کر مار ڈالا جائے، بلکہ بددعا ہے کہ اگر وہ اپنے نفاق اور حرکتوں سے باز نہ آئے تو ان کا نہایت عبرت ناک حشر ہوگا۔ بعض کہتے ہیں کہ یہ حکم ہے۔ لیکن یہ منافقین نزول آیت کے بعد اپنی حرکتوں سے باز آگئے تھے، اس لئے ان کے خلاف یہ کاروائی نہیں کی گئی جس کا حکم اس آیت میں دیا گیا تھا (فتح القدیر
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan