Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الأحزاب ⁦۳۳:۴۶⁩

آیات

  1. وَدَاعِيًا إِلَى ٱللَّهِ بِإِذۡنِهِۦ وَسِرَاجٗا مُّنِيرٗا

    آیت ⁦۳۳:۴۶⁩ کھولیں

    اور اللہ کے حکم سے اس کی طرف بلانے واﻻ اور روشن چراغ.[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

اللہ کی اجازت سے اس کی طرف دعوت دینے [84] والا بنا کر اور روشن چراغ بناکر

سورة الْاَحْزَاب حاشیہ نمبر :84

یہاں بھی ایک عام مبلغ کی تبلیغ اور نبی کی تبلیغ کے درمیان وہی فرق ہے جس کی طرف اوپر اشارہ کیا گیا ہے۔ دعوت الی اللہ تو ہر مبلغ دیتا اور دے سکتا ہے، مگر وہ اللہ کی طرف سے اس کام پر مامور نہیں ہوتا۔ اس کے برعکس نبی اللہ کے اذن (Sanction) سے دعوت دینے اٹھتا ہے۔ اس کی دعوت نری تبلیغ نہیں ہے بلکہ اس کے پیچھے بھی اس کے بھیجنے والے رب العالمین کی فرمانروائی کا زور ہوتا ہے۔ اسی بنا پر اللہ کے بھیجے ہوئے داعی کی مزاحمت خود اللہ کے خلاف جنگ قرار پاتی ہے، جس طرح دنیوی حکومتوں میں سرکاری کام انجام دینے والے سرکاری ملازم کی مزاحمت خود حکومت کے خلاف جنگ سمجھی جاتی ہے۔