الأحزاب ⁦۳۳:۴۶⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۴۲۴ · پارہ ۲۲

وَدَاعِيًا إِلَى ٱللَّهِ بِإِذۡنِهِۦ وَسِرَاجٗا مُّنِيرٗا

WadaAAiyan ila Allahibi-ithnihi wasirajan muneera

تراجم

اور اللہ کے حکم سے اس کی طرف بلانے واﻻ اور روشن چراغ.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. جس طرح چراغ سے اندھیرے دور ہوجاتے ہیں، اسی طرح آپ (صلى الله عليه وسلم) کے ذریعے سے کفروشرک کی تاریکیاں دور ہوئیں۔ علاوہ ازیں اس چراغ سے کسب ضیا کرکے جو کمال وسعادت حاصل کرنا چاہے، کرسکتا ہے۔ اس لئے کہ یہ چراغ قیامت تک روشن ہے۔

اور اللہ کے حکم سے لوگوں کو اللہ کی طرف بلانے والے، اور روشنی پھیلانے والے چراغ ہو۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَدَاعِيًاwadāʿiyanاور بلانے والا
    مادہ
    دعو
    اصل لفظ
    داعِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم
  2. إِلَىilāطرف
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  3. ٱللَّهِl-lahiاللہ کی (طرف)
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  4. بِإِذْنِهِۦbi-idh'nihiساتھ اس کے اذن کے
    مادہ
    اذن
    اصل لفظ
    إِذْن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم · ضمیرِ شخصی
  5. وَسِرَاجًاwasirājanاور چراغ
    مادہ
    سرج
    اصل لفظ
    سِراج
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم
  6. مُّنِيرًاmunīranروشن بنا کر
    مادہ
    نور
    اصل لفظ
    مُنِير
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

اور اللہ کے حکم سے اس کی طرف بلانے والا اور روشن چراغ (١) ٤٦۔١ جس طرح چراغ سے اندھیرے دور ہو جاتے ہیں، اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے سے کفر و شرک کی تاریکیاں دور ہوجائیں۔ علاوہ ازیں اس چراغ سے کسب ضیا کر کے جو کمال و سعادت حاصل کرنا چاہے، کر سکتا ہے۔ اس لئے کہ یہ چراغ قیامت تک روشن رہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan