الأحزاب ۳۳:۳
وَتَوَكَّلۡ عَلَى ٱللَّهِۚ وَكَفَىٰ بِٱللَّهِ وَكِيلٗا
Watawakkal AAala Allahi wakafabillahi wakeela
تراجم
آپ اللہ ہی پر توکل رکھیں[1] ، وه کار سازی کے لئے کافی ہے.[2]
اور اللہ پر بھروسہ رکھو اور کام بنانے کے لیے اللہ بالکل کافی ہے۔
لفظ بہ لفظ
- وَتَوَكَّلْwatawakkalاور توکل کیجیے
- مادہ
- وكل
- اصل لفظ
- تَوَكَّلْ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل
- عَلَىʿalāپر
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- عَلَى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- ٱللَّهِl-lahiاللہ
- مادہ
- اله
- اصل لفظ
- اللَّه
- قسمِ کلمہ
- اسمِ علم
- وَكَفَىٰwakafāاور کافی ہے
- مادہ
- كفي
- اصل لفظ
- كَفَى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل
- بِٱللَّهِbil-lahiاللہ تعالیٰ
- مادہ
- اله
- اصل لفظ
- اللَّه
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسمِ علم
- وَكِيلًاwakīlanکارساز
- مادہ
- وكل
- اصل لفظ
- وَكِيل
- قسمِ کلمہ
- اسم
تفسیر
آپ اللہ ہی پر توکل رکھیں، (١) وہ کار سازی کے لئے کافی ہے (٢)۔ ٣۔١ اپنے تمام معاملات اور احوال میں۔ ٣۔٢ ان لوگوں کے لئے جو اس پر بھروسہ رکھتے، اور اس کی طرف رجوع کرتے ہیں۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan