لقمان ⁦۳۱:۳۰⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۴۱۴ · پارہ ۲۱

ذَٰلِكَ بِأَنَّ ٱللَّهَ هُوَ ٱلۡحَقُّ وَأَنَّ مَا يَدۡعُونَ مِن دُونِهِ ٱلۡبَٰطِلُ وَأَنَّ ٱللَّهَ هُوَ ٱلۡعَلِيُّ ٱلۡكَبِيرُ 

Thalika bi-anna Allaha huwa alhaqquwaanna ma yadAAoona min doonihi albatilu waanna Allahahuwa alAAaliyyu alkabeer

تراجم

یہ سب (انتظامات) اس وجہ سے ہیں کہ اللہ تعالیٰ حق ہے اور اس کے سوا جن جن کو لوگ پکارتے ہیں[1] سب باطل ہیں اور یقیناً اللہ تعالیٰ بہت بلندیوں واﻻ اور بڑی شان واﻻ ہے.[2]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی یہ انتظامات یا نشانیاں، اللہ تعالیٰ تمہارے لئے ظاہر کرتا ہے تاکہ تم سمجھ لو کہ کائنات کا نظام چلانے والا صرف ایک اللہ ہے، جس کے حکم اور مشیت سے یہ سب کچھ ہو رہا ہے، اور اس کے سوا سب باطل ہے یعنی کسی کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے بلکہ سب اس کے محتاج ہیں کیونکہ سب اس کی مخلوق اور اس کے ماتحت ہیں، ان میں سے کوئی بھی ایک ذرے کو بھی ہلانے کی قدرت نہیں رکھتا۔
  2. اس سے برتر شان والا کوئی ہے نہ اس سے بڑا کوئی۔ اس کی عظمت شان، علوم مرتبت اور بڑائی کے سامنے ہر چیز حقیر اور پست ہے۔

یہ سب کچھ اس لیے ہے کہ اللہ ہی کا وجود سچا ہے، اور اس کے سوا جن (معبودوں) کو یہ (مشرک) پکارتے ہیں، وہ بےبنیاد ہیں، اور اللہ ہی وہ ہے جس کی شان بہت اونچی ہے، جس کی ذات بہت بڑی۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. ذَٰلِكَdhālikaیہ بات
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ذا
    قسمِ کلمہ
    اسمِ اشارہ · بُعد · خطاب
  2. بِأَنَّbi-annaبوجہ اسکے کہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    أَنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · حرفِ نصب
  3. ٱللَّهَl-lahaبیشک اللہ
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  4. هُوَhuwaوہی
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    ضمیرِ شخصی
  5. ٱلْحَقُّl-ḥaquحق ہے
    مادہ
    حقق
    اصل لفظ
    حَقّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  6. وَأَنَّwa-annaاور بیشک
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    أَنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ نصب
  7. مَاmāجو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    اسمِ موصول
  8. يَدْعُونَyadʿūnaوہ پکارتے ہیں
    مادہ
    دعو
    اصل لفظ
    دَعا
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  9. مِنminbesides Himمطلب (انگریزی میں)
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  10. دُونِهِdūnihiاس کے سوا
    مادہ
    دون
    اصل لفظ
    دُون
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  11. ٱلْبَٰطِلُl-bāṭiluباطل ہے
    مادہ
    بطل
    اصل لفظ
    باطِل
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  12. وَأَنَّwa-annaاور بیشک
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    أَنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ نصب
  13. ٱللَّهَl-lahaاللہ تعالیٰ
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  14. هُوَhuwaوہی
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    ضمیرِ شخصی
  15. ٱلْعَلِىُّl-ʿaliyuبلند ہے
    مادہ
    علو
    اصل لفظ
    عَلِيّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  16. ٱلْكَبِيرُl-kabīruبہت بڑا ہے
    مادہ
    كبر
    اصل لفظ
    كَبِير
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

یہ سب (انتظامات) اس وجہ سے ہیں کہ اللہ تعالٰی حق ہے اور اس کے سوا جن جن کو لوگ پکارتے ہیں سب باطل ہیں (١) اور یقیناً اللہ تعالٰی بہت بلندیوں والا اور بڑی شان والا ہے (٢) ٣٠۔١ یعنی یہ انتظامات یا نشانیاں، اللہ تعالٰی تمہارے لئے ظاہر کرتا ہے تاکہ تم سمجھ لو کہ کائنات کا نظام چلانے والا صرف ایک اللہ ہے، جس کے حکم اور مشیت سے سب کچھ ہو رہا ہے، اور اس کے سوا سب باطل ہے یعنی کسی کے پاس کوئی بھی اختیار نہیں ہے بلکہ اس کے محتاج ہیں کیونکہ سب اس کی مخلوق اور اس کے ماتحت ہیں، ان میں سے کوئی بھی ایک ذرے کو بھی ہلانے کی قدرت نہیں رکھتا ہے (ابن کثیر) ٣٠۔٢ اس سے برتر شان والا کوئی ہے نہ اس سے بڑا کوئی۔ اس کی عظمت شان، علوم مرتبہ اور بڑائی کے سامنے ہرچیز حقیر اور پست ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan