Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) لقمان ۳۱:۳
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
هُدٗى وَرَحۡمَةٗ لِّلۡمُحۡسِنِينَ
آیت ۳۱:۳ کھولیںجو نیکو کاروں کے[1] لئے رہبر اور (سراسر) رحمت ہے.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
ہدایت اور رحمت نیکوکار لوگوں کے لیے [2]
سورة لُقْمٰن حاشیہ نمبر :2
یعنی یہ آیات راہ راست کی طرف رہنمائی کرنے والی ہیں اور خدا کی طرف سے رحمت بن کر آئی ہیں، مگر اس رحمت اور ہدایت سے فائدہ اٹھانے والے صرف وہی لوگ ہیں جو حسن عمل کا طریقہ اختیار کرتے ہیں، جو نیک بننا چاہتے ہیں، جنہیں بھلائی کی جستجو ہے، جن کی صفت یہ ہے کہ برائیوں پر جب انہیں متنبہ کردیا جائے تو ان سے رک جاتے ہیں اور خیر کی راہیں جب ان کے سامنے کھول کر رکھ دی جائیں تو ان پر چلنے لگتے ہیں۔ رہے بدکار اور شرپسند لوگ تو وہ نہ اس رہنمائی سے فائدہ اٹھائیں گے نہ اس رحمت میں سے حصہ پائیں گے۔