Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) لقمان ⁦۳۱:۲۳⁩

آیات

  1. وَمَن كَفَرَ فَلَا يَحۡزُنكَ كُفۡرُهُۥٓۚ إِلَيۡنَا مَرۡجِعُهُمۡ فَنُنَبِّئُهُم بِمَا عَمِلُوٓاْۚ إِنَّ ٱللَّهَ عَلِيمُۢ بِذَاتِ ٱلصُّدُورِ

    آیت ⁦۳۱:۲۳⁩ کھولیں

    کافروں کے کفر سے آپ رنجیده نہ ہوں[1] ، آخر ان سب کو لوٹنا تو ہماری جانب ہی ہے پھر ہم ان کو بتائیں گے جو انہوں نے کیا ہے، بے شک اللہ سینوں[2] کے بھیدوں[3] تک سے واقف ہے.

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

اب جو کفر کرتا ہے اس کو کفر تمہیں غم میں مبتلا نہ  کرے [43] ، انھیں پلٹ  کر آنا تو ہماری ہی طرف ہے، پھر ہم انھیں بتادیں گے کہ ہو کیا کچھ کرکے آئے ہیں۔ یقیناً اللہ سینوں کے چھپے ہوئے راز تک  جانتا ہے

سورة لُقْمٰن حاشیہ نمبر :43

خطاب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف ہے۔ مطلب یہ ہے کہ اے نبی، جو شخص تمہاری بات ماننے سے انکار کرتا ہے وہ اپنے نزدیک تو یہ سمجھتا ہے کہ اس نے اسلام کو رد کر کے اور کفر پر اصرار کر کے تمہیں زک پہنچائی ہے، لیکن دراصل اس نے اپنے آپ کو پہنچائی ہے۔ اس نے تمہارا کچھ نہیں بگاڑا، اپنا کچھ بگاڑا ہے۔ اگر وہ نہیں مانتا تمہیں پروا کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔