Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) لقمان ۳۱:۲۲
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
۞وَمَن يُسۡلِمۡ وَجۡهَهُۥٓ إِلَى ٱللَّهِ وَهُوَ مُحۡسِنٞ فَقَدِ ٱسۡتَمۡسَكَ بِٱلۡعُرۡوَةِ ٱلۡوُثۡقَىٰۗ وَإِلَى ٱللَّهِ عَٰقِبَةُ ٱلۡأُمُورِ
آیت ۳۱:۲۲ کھولیںاور جو (شخص) اپنے آپ کو اللہ کے تابع کردے[1] اور ہو بھی وه نیکو کار[2] یقیناً اس نے مضبوط کڑا تھام لیا[3]، تمام کاموں کا انجام اللہ کی طرف ہے.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
جو شخص اپنے آپ کو اللہ کے حوالہ کر دے [40] اور عملاً وہ نیک ہو [41] ، اس نے فی الواقع ایک بھروسے کے قابل سہارا تھام لیا [42] ، اور سارے معاملا ت کا آخری فیصلہ اللہ ہی کے ہاتھ ہے
سورة لُقْمٰن حاشیہ نمبر :40
یعنی پوری طرح اپنے آپ کو اللہ کی بندگی میں دے دے۔ اپنی کوئی چیز اس کی بندگی سے مستثنیٰ کر کے نہ رکھے۔ اپنے سارے معاملات اس کے سپرد کر دے اور اسی کی دی ہوئی ہدایات کو اپنی پوری زندگی کا قانون بنائے۔
سورة لُقْمٰن حاشیہ نمبر :41
یعنی ایسا نہ ہو کہ زبان سے تو وہ حوالگی و سپردگی کا اعلان کر دے مگر عملاً وہ رویہ اختیار نہ کرے جو خدا کے ایک مطیع فرمان بندے کا ہونا چاہیے۔
سورة لُقْمٰن حاشیہ نمبر :42
یعنی نہ اس کو اس بات کا کوئی خطرہ کہ اسے غلط رہنمائی ملے گی، نہ اس بات کا کوئی اندیشہ کہ خدا کی بندگی کر کے اس کا انجام خراب ہوگا۔