الروم ⁦۳۰:۱۴⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۴۰۵ · پارہ ۲۱

وَيَوۡمَ تَقُومُ ٱلسَّاعَةُ يَوۡمَئِذٖ يَتَفَرَّقُونَ

Wayawma taqoomu assaAAatuyawma-ithin yatafarraqoon

تراجم

اور جس دن قیامت قائم ہوگی اس دن (جماعتیں) الگ الگ ہو جائیں گی.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. اس سے مراد ہر فرد کا دوسرے فرد سے الگ ہونا نہیں ہے۔ بلکہ مطلب مومنوں کا اور کافروں کا الگ الگ ہونا ہے۔ اہل ایمان جنت میں اور اہل کفر وشرک جہنم میں چلے جائیں گے اور ان کے درمیان دائمی جدائی ہو جائے گی، یہ دونوں پھر کبھی اکھٹے نہیں ہوں گے یہ حساب کے بعد ہوگا۔ چنانچہ اسی علیحدگی کی وضاحت اگلی آیات میں کی جا رہی ہے۔

اور جس دن قیامت برپا ہوگی، اس روز لوگ مختلف قسموں میں بٹ جائیں گے۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَيَوْمَwayawmaاور جس روز
    مادہ
    يوم
    اصل لفظ
    يَوْم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم
  2. تَقُومُtaqūmuقائم ہوگی
    مادہ
    قوم
    اصل لفظ
    قامَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  3. ٱلسَّاعَةُl-sāʿatuقیامت
    مادہ
    سوع
    اصل لفظ
    ساعَة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  4. يَوْمَئِذٍyawma-idhinاس دن
    مادہ
    يوم
    اصل لفظ
    إِذ
    قسمِ کلمہ
    ظرفِ زمان · ظرفِ زمان
  5. يَتَفَرَّقُونَyatafarraqūnaوہ جدا جدا ہوں گے
    مادہ
    فرق
    اصل لفظ
    تَفَرَّقَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی

تفسیر

اور جس دن قیامت قائم ہوگی اس دن (جماعتیں) الگ الگ ہوجائیں گی (١)۔ ١٤۔١ اس سے مراد ہر فرد کا دوسرے فرد سے الگ ہونا نہیں ہے۔ بلکہ مطلب مومنوں کا اور کافروں کا الگ الگ ہونا ہے اہل ایمان جنت میں اور اہل کفر و شرک جہنم میں چلے جائیں گے اور ان کے درمیان دائمی جدائی ہوجائے گی، یہ دونوں پھر کبھی اکٹھے نہیں ہوں گے یہ حساب کے بعد ہوگا۔ چنانچہ اسی علیحدگی کی وضاحت اگلی آیات میں کی جارہی ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan