آل عمران ۳:۹۹
قُلۡ يَٰٓأَهۡلَ ٱلۡكِتَٰبِ لِمَ تَصُدُّونَ عَن سَبِيلِ ٱللَّهِ مَنۡ ءَامَنَ تَبۡغُونَهَا عِوَجٗا وَأَنتُمۡ شُهَدَآءُۗ وَمَا ٱللَّهُ بِغَٰفِلٍ عَمَّا تَعۡمَلُونَ
Qul ya ahla alkitabi lima tasuddoonaAAan sabeeli Allahi man amana tabghoonahaAAiwajan waantum shuhadao wama Allahu bighafilinAAamma taAAmaloon
تراجم
ان اہل کتاب سے کہو کہ تم اللہ تعالیٰ کی راه سے لوگوں کو کیوں روکتے ہو؟ اور اس میں عیب ٹٹولتے ہو، حاﻻنکہ تم خود شاہد ہو[1] ، اللہ تعالیٰ تمہارے اعمال سے بے خبر نہیں.
- یعنی تم جانتے ہو کہ یہ دین اسلام حق ہے، اس کے داعی اللہ کے سچے پیغمبر ہیں کیونکہ یہ باتیں ان کتابوں میں درج ہیں جو تمہارے انبیاء پر اتریں اور جنہیں تم پڑھتے ہو۔
کہہ دو کہ : اے اہل کتاب ! اللہ کے راستے میں ٹیڑھ پیدا کرنے کی کوشش کر کے ایک مومن کے لیے اس میں کیوں رکاوٹ ڈالتے ہو جبکہ تم خود حقیقت حال کے گواہ ہو ؟ [1] جو کچھ تم کر رہے ہو اللہ اس سے غافل نہیں ہے۔
- تشریح : یہاں سے 108 تک کی آیات ایک خاص واقعے کے بارے میں نازل ہوئی ہیں، مدینہ منورہ میں دو قبیلے اوس و خزرج کے نام سے آباد تھے، اسلام سے پہلے ان کے درمیان سخت دشمنی تھی اور دونوں میں وقتاً فوقتاً جنگیں ہوتی رہتی تھیں جو بعض اوقات سالہا سال جاری رہتی تھیں، جب ان قبیلوں کے لوگ مسلمان ہوگئے تو اسلام کی برکت سے ان کی یہ دشمنی ختم ہوگئی اور اسلام کے دامن میں آکر وہ شیر وشکر ہو کر رہنے لگے، بعض یہودیوں کو ان کا یہ اتحاد ایک آنکھ نہیں بھاتا تھا، ایک مرتبہ دونوں قبیلوں کے لوگ ایک مجلس میں جمع تھے، ایک یہودی شماس بن قیس نے ان کے پیار محبت کا یہ منظر دیکھا تو اس سے نہ رہا گیا اور اس نے ان کے درمیان پھوٹ ڈالنے کے لئے یہ ترکیب کی کہ ایک شخص سے کہا کہ اس مجلس میں وہ اشعار سنادو جو زمانہ جاہلیت میں اوس اور خزرج کے شاعروں نے ایک لمبی جنگ کے دوران ایک دوسرے کے خلاف کہے تھے، اس شخص نے وہ اشعار سنانے شروع کردئے، نتیجہ یہ ہوا کہ ان اشعار سے پرانی باتیں تازہ ہوگئیں، شروع میں دونوں قبیلوں کے لوگوں میں زبانی تکرار ہوئی پھر بات بڑھ گئی اور آپس میں نئے سرے سے جنگ کی تاریخ اور وقت مقرر ہونے لگا، آنحضرت ﷺ کو علم ہوا تو آپ کو سخت صدمہ ہوا آپ ان کے پاس تشریف لے گئے اور انہیں تنبیہ فرمائی کہ یہ سب شیطانی حرکت تھی، بالآخر آپ کے سمجھانے سے یہ فتنہ ختم ہوا، ان آیتوں میں اللہ تعالیٰ نے پہلے تو یہودیوں سے خطاب کرکے فرمایا ہے کہ اول تو تم کو خود ایمان لانا چاہیے اور اگر خود اس سعادت سے محروم ہو تو کم از کم ان لوگوں کے راستے میں رکاوٹ نہ ڈالو جو ایمان لاچکے ہیں، اس کے بعد بڑے مؤثر انداز میں مسلمانوں کو نصیحت فرمائی ہے اور آخر میں باہمی جھگڑوں سے بچنے کا علاج یہ بتایا ہے کہ اپنے آپ کو دین کی تبلیغ و دعوت میں مصروف کرلو تو اس سے اشاعت اسلام کے علاوہ یکجہتی بھی پیدا ہوگی۔
لفظ بہ لفظ
- قُلْqulکہہ دیجیے
- مادہ
- قول
- اصل لفظ
- قالَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- يَٰٓأَهْلَyāahlaاے اھل
- مادہ
- اهل
- اصل لفظ
- أَهْل
- قسمِ کلمہ
- حرفِ ندا · اسم
- ٱلْكِتَٰبِl-kitābiکتاب
- مادہ
- كتب
- اصل لفظ
- كِتاب
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- لِمَlimaکیوں
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ما
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · حرفِ استفہام
- تَصُدُّونَtaṣuddūnaتم روکتے ہو
- مادہ
- صدد
- اصل لفظ
- صَدَّ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- عَنʿanسے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- عَن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- سَبِيلِsabīliراستے
- مادہ
- سبل
- اصل لفظ
- سَبِيل
- قسمِ کلمہ
- اسم
- ٱللَّهِl-lahiاللہ کے
- مادہ
- اله
- اصل لفظ
- اللَّه
- قسمِ کلمہ
- اسمِ علم
- مَنْmanجو کوئی
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مَن
- قسمِ کلمہ
- اسمِ موصول
- ءَامَنَāmanaایمان لے آئے
- مادہ
- امن
- اصل لفظ
- آمَنَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- تَبْغُونَهَاtabghūnahāتم تلاش کرتے ہو اس میں
- مادہ
- بغي
- اصل لفظ
- بَغَى
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
- عِوَجًاʿiwajanکجی۔ ٹیڑھا پن
- مادہ
- عوج
- اصل لفظ
- عِوَج
- قسمِ کلمہ
- اسم
- وَأَنتُمْwa-antumحالانکہ تم
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
- قسمِ کلمہ
- حرفِ حال · ضمیرِ شخصی
- شُهَدَآءُshuhadāuگواہ ہو
- مادہ
- شهد
- اصل لفظ
- شَهِيد
- قسمِ کلمہ
- اسم
- وَمَاwamāاور نہیں ہے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ما
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · حرفِ نفی
- ٱللَّهُl-lahuاللہ
- مادہ
- اله
- اصل لفظ
- اللَّه
- قسمِ کلمہ
- اسمِ علم
- بِغَٰفِلٍbighāfilinغافل
- مادہ
- غفل
- اصل لفظ
- غافِل
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسم
- عَمَّاʿammāاس سے جو
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ما
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسمِ موصول
- تَعْمَلُونَtaʿmalūnaتم عمل کرتے ہو
- مادہ
- عمل
- اصل لفظ
- عَمِلَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
تفسیر
ان اہل کتاب سے کہو کہ تم اللہ تعالٰی کی راہ سے لوگوں کو کیوں روکتے ہو؟ اور اس میں عیب ٹٹولتے ہو حالانکہ تم خود شاہد ہو (١) اللہ تعالٰی تمہارے اعمال سے بےخبر نہیں۔ ٩٩۔١ یعنی تم جانتے ہو کہ یہ دین اسلام حق ہے، اس کے داعی اللہ کے سچے پیغمبر ہیں کیونکہ یہ باتیں ان کتابوں میں درج ہیں جو تمہارے انبیاء پر اتریں اور جنہیں تم پڑھتے ہو۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan