آل عمران ⁦۳:۹۷⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۶۲ · پارہ ۴

فِيهِ ءَايَٰتُۢ بَيِّنَٰتٞ مَّقَامُ إِبۡرَٰهِيمَۖ وَمَن دَخَلَهُۥ كَانَ ءَامِنٗاۗ وَلِلَّهِ عَلَى ٱلنَّاسِ حِجُّ ٱلۡبَيۡتِ مَنِ ٱسۡتَطَاعَ إِلَيۡهِ سَبِيلٗاۚ وَمَن كَفَرَ فَإِنَّ ٱللَّهَ غَنِيٌّ عَنِ ٱلۡعَٰلَمِينَ

Feehi ayatun bayyinatunmaqamu ibraheema waman dakhalahu kana aminanwalillahi AAala annasi hijjualbayti mani istataAAa ilayhi sabeelan waman kafarafa-inna Allaha ghaniyyun AAani alAAalameen

تراجم

جس میں کھلی کھلی نشانیاں ہیں، مقام ابراہیم ہے، اس میں جو آ جائے امن واﻻ ہو جاتا ہے[1] اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں پر جو اس کی طرف راه پا سکتے ہوں اس گھر کا حج فرض کر دیا ہے[2]۔ اور جو کوئی کفر کرے تو اللہ تعالیٰ (اس سے بلکہ) تمام دنیا سے بے پرواه ہے.[3]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. اس میں قتال، خوں ریزی، شکار حتیٰ کہ درخت تک کا کاٹنا ممنوع ہے (صحيحين)
  2. (راہ پا سکتے ہوں) کا مطلب زاد راہ کی استطاعت اور فراہمی ہے۔ یعنی اتنا خرچ کہ سفر کے اخراجات پورے ہو جائیں۔ علاوہ ازیں استطاعت کے مفہوم میں یہ بھی داخل ہے کہ راستہ پرامن ہو اور جان ومال محفوظ رہے، اسی طرح یہ بھی ضروری ہے کہ صحت وتندرستی کے لحاظ سے سفر کے قابل ہو۔ نیز عورت کے لئے محرم بھی ضروری ہے۔ (فتح القدير) یہ آیت ہر صاحب استطاعت کے لئے وجوب حج کی دلیل ہے اور احادیث سے اس امر کی وضاحت ہوتی ہے کہ یہ عمر میں صرف ایک مرتبہ فرض ہے (تفسير ابن كثير)
  3. استطاعت کے باوجود حج نہ کرنے کو قرآن نے (کفر) سے تعبیرکیا ہے جس سے حج کی فرضیت میں اور اس کی تاکید میں کوئی شبہ نہیں رہتا۔ احادیث وآثار میں بھی ایسے شخص کے لئے سخت وعید آئی ہے۔ (تفسير ابن كثير)

اس میں روشن نشانیاں ہیں، مقام ابراہیم ہے، اور جو اس میں داخل ہوتا ہے امن پا جاتا ہے۔ اور لوگوں میں سے جو لوگ اس تک پہنچنے کی استطاعت رکھتے ہوں ان پر اللہ کے لیے اس گھر کا حج کرنا فرض ہے، اور اگر کوئی انکار کرے تو اللہ دنیا جہان کے تمام لوگوں سے بےنیاز ہے۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. فِيهِfīhiاس میں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  2. ءَايَٰتٌۢāyātunنشانیاں ہیں
    مادہ
    ايي
    اصل لفظ
    آيَة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  3. بَيِّنَٰتٌbayyinātunروشن
    مادہ
    بين
    اصل لفظ
    بَيِّنَة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  4. مَّقَامُmaqāmuمقام
    مادہ
    قوم
    اصل لفظ
    مَقام
    قسمِ کلمہ
    اسم
  5. إِبْرَٰهِيمَib'rāhīmaابراہیم ہے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِبْراهِيم
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  6. وَمَنwamanاور جو کوئی
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مَن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · حرفِ شرط
  7. دَخَلَهُۥdakhalahuداخل ہو اس میں
    مادہ
    دخل
    اصل لفظ
    دَخَلَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  8. كَانَkānaہوگیا
    مادہ
    كون
    اصل لفظ
    كانَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  9. ءَامِنًاāminanامن والا
    مادہ
    امن
    اصل لفظ
    آمِن
    قسمِ کلمہ
    اسم
  10. وَلِلَّهِwalillahiاور اللہ ہی کے لیے
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · حرفِ جار · اسمِ علم
  11. عَلَىʿalāاوپر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  12. ٱلنَّاسِl-nāsiلوگوں کے
    مادہ
    انس
    اصل لفظ
    ناس
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  13. حِجُّḥijjuحج کرنا ہے
    مادہ
    حجج
    اصل لفظ
    حِجّ
    قسمِ کلمہ
    اسم
  14. ٱلْبَيْتِl-baytiبیت اللہ کا
    مادہ
    بيت
    اصل لفظ
    بَيْت
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  15. مَنِmaniجو کوئی
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مَن
    قسمِ کلمہ
    اسمِ موصول
  16. ٱسْتَطَاعَis'taṭāʿaاستطاعت رکھتا ہو
    مادہ
    طوع
    اصل لفظ
    اسْتَطاعَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  17. إِلَيْهِilayhiاس کی طرف
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  18. سَبِيلًاsabīlanراستے کی
    مادہ
    سبل
    اصل لفظ
    سَبِيل
    قسمِ کلمہ
    اسم
  19. وَمَنwamanاور جو کوئی
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مَن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ شرط
  20. كَفَرَkafaraکفر کرے
    مادہ
    كفر
    اصل لفظ
    كَفَرَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  21. فَإِنَّfa-innaتو بیشک
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نتیجہ · حرفِ نصب
  22. ٱللَّهَl-lahaاللہ
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  23. غَنِىٌّghaniyyunبےپرواہ ہے
    مادہ
    غني
    اصل لفظ
    غَنِيّ
    قسمِ کلمہ
    اسم
  24. عَنِʿaniسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  25. ٱلْعَٰلَمِينَl-ʿālamīnaجہان والوں
    مادہ
    علم
    اصل لفظ
    عالَم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

جس میں کھلی کھلی نشانیاں ہیں مقام ابراہیم ہے اس میں جو آجائے امن والا ہو جاتا ہے (١) اللہ تعالٰی نے ان لوگوں پر جو اس طرف کی راہ پا سکتے ہوں اس گھر کا حج فرض کر دیا ہے (٢) اور جو کوئی کفر کرے تو اللہ تعالٰی (اس سے) بلکہ) تمام دنیا سے بےپرواہ ہے (٣)۔ ٩٧۔۱ اس میں قتال، خون ریزی، شکار حتٰی کہ درخت تک کاٹنا ممنوع ہے۔ ٩٧۔٢ راہ پا سکتے ہوں کا مطلب زاد راہ کی استطاعت اور فراہمی ہے۔ یعنی اتنا خرچ کہ سفر کے اخراجات پورے ہو جائیں۔ علاوہ ازیں استطاعت کے مفہوم میں یہ بھی داخل ہے کہ راستہ پر امن ہو اور جان و مال محفوظ رہے اسی طرح یہ بھی ضروری ہے کہ صحت اور تندرستی کے لحاظ سے سفر کے قابل ہو نیز عورت کے لئے محرم بھی ضروری ہے۔ یہ آیت ہر صاحب استطاعت کے لئے وجوب حج کی دلیل ہے اور احادیث سے امر کی وضاحت ہوتی ہے کہ یہ عمر میں صرف ایک دفعہ فرض ہے۔ ٩٧۔٣ استطاعت کے باوجود حج نہ کرنے کو قرآن نے کفر سے تعبیر کیا ہے جس سے حج کی فرضیت میں اور اس کی تاکید میں کوئی شبہ نہیں رہتا۔ احادیث میں بھی ایسے شخص کے لئے وعید آئی ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan