آل عمران ⁦۳:۷۲⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۹ · پارہ ۳

وَقَالَت طَّآئِفَةٞ مِّنۡ أَهۡلِ ٱلۡكِتَٰبِ ءَامِنُواْ بِٱلَّذِيٓ أُنزِلَ عَلَى ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَجۡهَ ٱلنَّهَارِ وَٱكۡفُرُوٓاْ ءَاخِرَهُۥ لَعَلَّهُمۡ يَرۡجِعُونَ

Waqalat ta-ifatun min ahlialkitabi aminoo billathee onzilaAAala allatheena amanoo wajha annahariwakfuroo akhirahu laAAallahum yarjiAAoon

تراجم

اور اہل کتاب کی ایک جماعت نے کہا کہ جو کچھ ایمان والوں پر اتارا گیا ہے اس پر دن چڑھے تو ایمان ﻻؤ اور شام کے وقت کافر بن جاؤ، تاکہ یہ لوگ بھی پلٹ جائیں۔[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یہ یہودیوں کے ایک اور مکر کا ذکر ہے۔ جس سے وہ مسلمانوں کو گمراہ کرنا چاہتے تھے کہ انہوں نے باہم طے کیا کہ صبح کو مسلمان ہو جائیں تاکہ مسلمانوں کے دلوں میں بھی اپنے اسلام کے بارے میں شک پیدا ہو کہ یہ لوگ قبول اسلام کے بعد دوبارہ اپنے دین میں واپس چلے گئے ہیں تو ممکن ہے کہ اسلام میں ایسے عیوب اورخامیاں ہوں جو ان کے علم میں آئی ہوں۔

اہل کتاب کے ایک گروہ نے (ایک دوسرے سے) کہا ہے کہ : جو کلام مسلمانوں پر نازل کیا گیا ہے اس پر دن کے شروع میں تو ایمان لے آؤ، اور ان کے آخری حصے میں اس سے انکار کردینا، شاید اس طرح مسلمان (بھی اپنے دین سے) پھرجائیں۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : بعض یہودیوں نے مسلمانوں کو اسلام سے برگشتہ کرنے کے لئے یہ اسکیم بنائی تھی کہ ان میں سے کچھ لوگ صبح کے وقت اسلام لانے کا اعلان کردیں اور پھر شام کو یہ کہہ کر اسلام سے پھرجائیں کہ ہم نے آنحضرت ﷺ کو قریب سے جاکر دیکھ لیا، آپ وہ پیغمبر نہیں ہیں جن کی خبر تورات میں دی گئی تھی، ان کا خیال تھا کہ اس طرح کچھ مسلمان یہ سوچ کر اسلام سے برگشتہ ہوسکتے ہیں کہ یہ لوگ جو تورات کے عالم ہیں جب اسلام میں داخل ہونے کے بعد بھی اس نتیجے پر پہنچے ہیں تو ان کی بات میں ضرور وزن ہوگا۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَقَالَتwaqālatاور کہا
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل
  2. طَّآئِفَةٌṭāifatunایک گروہ نے
    مادہ
    طوف
    اصل لفظ
    طائِفَة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  3. مِّنْminسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  4. أَهْلِahli(اہل)
    مادہ
    اهل
    اصل لفظ
    أَهْل
    قسمِ کلمہ
    اسم
  5. ٱلْكِتَٰبِl-kitābiکتاب (میں سے)
    مادہ
    كتب
    اصل لفظ
    كِتاب
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  6. ءَامِنُوا۟āminūایمان لے آؤ
    مادہ
    امن
    اصل لفظ
    آمَنَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  7. بِٱلَّذِىٓbi-alladhīساتھ اس چیز کے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    الَّذِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسمِ موصول
  8. أُنزِلَunzilaجونازل کی گئی
    مادہ
    نزل
    اصل لفظ
    أَنزَلَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  9. عَلَىʿalāاوپر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  10. ٱلَّذِينَalladhīnaان لوگوں کے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    الَّذِي
    قسمِ کلمہ
    اسمِ موصول
  11. ءَامَنُوا۟āmanūجو ایمان لائے
    مادہ
    امن
    اصل لفظ
    آمَنَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  12. وَجْهَwajhaچہرہ
    مادہ
    وجه
    اصل لفظ
    وَجْه
    قسمِ کلمہ
    ظرفِ زمان
  13. ٱلنَّهَارِl-nahāriدن ( دن کے پہلے حصے میں۔ یعنی صبح کے وقت)
    مادہ
    نهر
    اصل لفظ
    نَهار
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  14. وَٱكْفُرُوٓا۟wa-uk'furūاور کفرکرو۔ انکار کردو
    مادہ
    كفر
    اصل لفظ
    كَفَرَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  15. ءَاخِرَهُۥākhirahuاس کے آخری حصے میں۔ یعنی پچھلے پہر
    مادہ
    اخر
    اصل لفظ
    آخِر
    قسمِ کلمہ
    ظرفِ زمان · ضمیرِ شخصی
  16. لَعَلَّهُمْlaʿallahumتاکہ وہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لَعَلّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
  17. يَرْجِعُونَyarjiʿūnaلوٹ آئیں
    مادہ
    رجع
    اصل لفظ
    رَجَعَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی

تفسیر

اور اہل کتاب کی ایک اور جماعت نے کہا جو کچھ ایمان والوں پر اتارا گیا ہے اس پر دن چڑھے تو ایمان لاؤ اور شام کے وقت کافر بن جاؤ تاکہ یہ لوگ بھی پلٹ جائیں (١)۔ ٧٢۔١ یہ یہودیوں کے ایک اور مکر کا ذکر ہے۔ جس سے وہ مسلمانوں کو گمراہ کرنا چاہتے تھے کہ انہوں نے باہم طے کیا کہ صبح کو مسلمان ہو جائیں تاکہ مسلمانوں کے دلوں میں بھی اپنے اسلام کے بارے میں شک پیدا ہو کہ یہ لوگ قبول اسلام کے بعد دوبارہ اپنے دین میں چلے گئے ہیں تو ممکن ہے کہ اسلام میں ایسے عیوب اور خامیاں ہوں جو ان کے علم میں آئی ہوں۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan