Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) آل عمران ۳:۳۹
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
فَنَادَتۡهُ ٱلۡمَلَٰٓئِكَةُ وَهُوَ قَآئِمٞ يُصَلِّي فِي ٱلۡمِحۡرَابِ أَنَّ ٱللَّهَ يُبَشِّرُكَ بِيَحۡيَىٰ مُصَدِّقَۢا بِكَلِمَةٖ مِّنَ ٱللَّهِ وَسَيِّدٗا وَحَصُورٗا وَنَبِيّٗا مِّنَ ٱلصَّٰلِحِينَ
آیت ۳:۳۹ کھولیںپس فرشتوں نے انہیں آواز دی، جب کہ وه حجرے میں کھڑے نماز پڑھ رہے تھے، کہ اللہ تعالیٰ تجھے یحيٰ کی یقینی خوشخبری دیتا ہے جو[1] اللہ تعالیٰ کے کلمہ کی تصدیق کرنے واﻻ[2]، سردار، ضابط نفس اور نبی ہے نیک لوگوں میں سے۔
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
جواب میں فرشتوں نے آواز دی ، جب کہ وہ محراب میں کھڑا نماز پڑھ رہاتھا، کہ”اللہ تجھے یحی[38]یٰ کی خوشخبری دیتا ہے۔ وہ اللہ کی طرف سے ایک فرمان[39] کی تصدیق کرنے والا بن کر آئے گا۔ اس میں سرداری و بزرگی کی شان ہو گی۔ کمال درجہ کا ضابط ہو گا۔ نبّوت سے سرفراز ہو گا اور صالحین میں شمار کیا جائے گا
سورة اٰلِ عِمْرٰن حاشیہ نمبر :38
بائیبل میں ان کا نام ” یوحنا بپتسمہ دینے والا “ (John theBaptist) لکھا ہے۔ ان کے حالات کے لیے ملاحظہ ہو متی باب ٣ و ١١ و ١٤۔ مرقس باب ١ و ٦۔ لوقاباب ١ و ٣۔
سورة اٰلِ عِمْرٰن حاشیہ نمبر :39
اللہ کے ” فرمان “ سے مراد حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) ہیں۔ چونکہ ان کی پیدائش اللہ تعالیٰ کے ایک غیر معمولی فرمان سے خرق عادت کے طور پر ہوئی تھی اس لیے ان کو قرآن مجید میں ” کَلِمَةٌ مِّنَ اللہ “ کہا گیا ہے۔