Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) آل عمران ⁦۳:۳۴⁩

آیات

  1. ذُرِّيَّةَۢ بَعۡضُهَا مِنۢ بَعۡضٖۗ وَٱللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ

    آیت ⁦۳:۳۴⁩ کھولیں

    کہ یہ سب آپس میں ایک دوسرے کی نسل سے ہیں[1] اور اللہ تعالیٰ سنتا جانتا ہے۔

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

یہ ایک سلسلے کے لوگ تھے، جو ایک دوسرے کی نسل سے پیدا ہوئے تھے۔ اللہ سب کچھ سنتا اور جانتا ہے۔[31]

سورة اٰلِ عِمْرٰن حاشیہ نمبر :31

مسیحیوں کی گمراہی کا تمام تر سبب یہ ہے کہ وہ مسیح کو بندہ اور رسول ماننے کے بجائے اللہ کا بیٹا اور الوہیت میں اس کا شریک قرار دیتے ہیں۔ اگر ان کی یہ بنیادی غلطی رفع ہوجائے، تو اسلام صحیح و خالص کی طرف ان کا پلٹنا بہت آسان ہوجائے۔ اسی لیے اس خطبے کی تمہید یوں اٹھائی گئی ہے کہ آدم (علیہ السلام) اور نوح (علیہ السلام) اور آل ابراہیم (علیہ السلام) اور آل عمران کے سب پیغمبر انسان تھے، ایک کی نسل سے دوسرا پیدا ہوتا چلا آیا، ان میں سے کوئی بھی خدا نہ تھا، ان کی خصوصیت بس یہ تھی کہ خدا نے اپنے دین کی تبلیغ اور دنیا کی اصلاح کے لیے ان کو منتخب فرمایا تھا۔