آل عمران ⁦۳:۱۳۴⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۶۷ · پارہ ۴

ٱلَّذِينَ يُنفِقُونَ فِي ٱلسَّرَّآءِ وَٱلضَّرَّآءِ وَٱلۡكَٰظِمِينَ ٱلۡغَيۡظَ وَٱلۡعَافِينَ عَنِ ٱلنَّاسِۗ وَٱللَّهُ يُحِبُّ ٱلۡمُحۡسِنِينَ

Allatheena yunfiqoona fee assarra-iwaddarra-i walkathimeenaalghaytha walAAafeena AAani annasiwallahu yuhibbu almuhsineen

تراجم

جو لوگ آسانی میں سختی کے موقع پر بھی اللہ کے راستے میں خرچ کرتے ہیں[1] ، غصہ پینے والے اور لوگوں سے درگزر کرنے والے ہیں[2]، اللہ تعالیٰ ان نیک کاروں سے محبت کرتا ہے.

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی محض خوش حالی میں ہی نہیں، تنگ دستی کے موقع پر بھی خرچ کرتے ہیں۔ مطلب یہ ہے کہ ہر حال اور ہر موقعے پر اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں۔
  2. یعنی جب غصہ انہیں بھڑکاتا ہے تو اسے پی جاتے ہیں یعنی اس پر عمل نہیں کرتے اور ان کو معاف کر دیتے ہیں جو ان کے ساتھ برائی کرتے ہیں۔

جو خوشحالی میں بھی اور بدحالی میں بھی (اللہ کے لیے) مال خرچ کرتے ہیں، اور جو غصے کو پی جانے اور لوگوں کو معاف کردینے کے عادی ہیں۔ اللہ ایسے نیک لوگوں سے محبت کرتا ہے۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. ٱلَّذِينَalladhīnaوہ لوگ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    الَّذِي
    قسمِ کلمہ
    اسمِ موصول
  2. يُنفِقُونَyunfiqūnaجو خرچ کرتے ہیں
    مادہ
    نفق
    اصل لفظ
    أَنفَقَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  3. فِىfīمیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  4. ٱلسَّرَّآءِl-sarāiخوشحالی
    مادہ
    سرر
    اصل لفظ
    سَرّاء
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  5. وَٱلضَّرَّآءِwal-ḍarāiاور تنگی میں
    مادہ
    ضرر
    اصل لفظ
    ضَرّاء
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسم
  6. وَٱلْكَٰظِمِينَwal-kāẓimīnaاور پی جانے والے ہیں۔ دبا جانے والے ۔ بند کرنے والے ہیں
    مادہ
    كظم
    اصل لفظ
    كاظِم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسم
  7. ٱلْغَيْظَl-ghayẓaغصے کو
    مادہ
    غيظ
    اصل لفظ
    غَيْظ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  8. وَٱلْعَافِينَwal-ʿāfīnaاور درگزر کرنے والے ہیں
    مادہ
    عفو
    اصل لفظ
    عافي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسم
  9. عَنِʿaniسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  10. ٱلنَّاسِl-nāsiلوگوں
    مادہ
    انس
    اصل لفظ
    ناس
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  11. وَٱللَّهُwal-lahuاور اللہ
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · اسمِ علم
  12. يُحِبُّyuḥibbuمحبت رکھتا ہے
    مادہ
    حبب
    اصل لفظ
    أَحْبَبْ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  13. ٱلْمُحْسِنِينَl-muḥ'sinīnaاحسان کرنے والوں سے
    مادہ
    حسن
    اصل لفظ
    مُحْسِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

جو لوگ آسانی میں اور سختی کے موقع پر بھی اللہ کے راستے میں خرچ کرتے ہیں (١) غصہ پینے والے اور لوگوں سے درگزر کرنے والے (٢) اللہ نیکوکاروں سے محبت کرتا ہے۔ ١٣٤۔١ محض خوش حالی میں ہی نہیں، تنگ دستی کے موقع پر بھی خرچ کرتے ہیں۔ مطلب یہ ہی کہ ہر حال اور ہر موقع پر اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں۔ ١٣٤۔٢ یعنی جب غصہ انہیں بھڑکاتا ہے تو اسے پی جاتے ہیں یعنی اس پر عمل نہیں کرتے اور ان کو معاف کر دیتے ہیں جو ان کے ساتھ برائی کرتے ہیں۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan