العنكبوت ⁦۲۹:۳۵⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۴۰۰ · پارہ ۲۰

وَلَقَد تَّرَكۡنَا مِنۡهَآ ءَايَةَۢ بَيِّنَةٗ لِّقَوۡمٖ يَعۡقِلُونَ

Walaqad tarakna minha ayatanbayyinatan liqawmin yaAAqiloon

تراجم

البتہ ہم نے اس بستی کو صریح عبرت کی نشانی بنا دیا[1] ان لوگوں کے لیے جو عقل رکھتے ہیں.[2]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی پتھروں کے وہ آثار، جن کی بارش ان پر ہوئی سیاہ بدبودار پانی اور الٹی ہوئی بستیاں، یہ سب عبرت کی نشانیاں ہیں۔ مگر کن کے لیے؟ دانش مندوں کے لیے۔
  2. اس لیے کہ وہی معاملات پر غور کرتے، اسباب وعوامل کا تجزیہ کرتے اور نتائج وآثار کو دیکھتے ہیں لیکن جو لوگ عقل وشعور سے بےبہرہ ہوتے ہیں، انہیں ان چیزوں سے کیا تعلق؟ وہ تو ان جانوروں کی طرح ہیں جنہیں ذبج کے لیے بوچڑ خانے لے جایا جاتا ہے لیکن انہیں اس کا احساس ہی نہیں ہوتا۔ اس میں مشرکین مکہ کے لیے بھی تعریض ہے کہ وہ بھی تکذیب کا مظاہرہ کر رہے ہیں جو عقل ودانش سے بےبہرہ لوگوں کا وطیرہ ہے۔

اور ہم نے اس بستی کی کچھ کھلی نشانی ان لوگوں کے لیے چھوڑ دی ہے جو سمجھ سے کام لیں۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : یعنی ان کی بستیوں کے کھنڈر آج بھی موجود ہیں، اور نشان عبرت بنے ہوئے ہیں۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَقَدwalaqadاور البتہ تحقیق
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    قَد
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · لامِ تاکید · حرفِ تحقیق
  2. تَّرَكْنَاtaraknāچھوڑ دی ہم نے
    مادہ
    ترك
    اصل لفظ
    تَرَكَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  3. مِنْهَآmin'hāاس میں سے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  4. ءَايَةًۢāyatanایک نشانی
    مادہ
    ايي
    اصل لفظ
    آيَة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  5. بَيِّنَةًbayyinatanکھلی کھلی
    مادہ
    بين
    اصل لفظ
    بَيِّنَة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  6. لِّقَوْمٍliqawminاس قوم کے لئے
    مادہ
    قوم
    اصل لفظ
    قَوْم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم
  7. يَعْقِلُونَyaʿqilūnaجو عقل رکھتی ہو
    مادہ
    عقل
    اصل لفظ
    عَقَلُ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی

تفسیر

البتہ ہم نے اس بستی کو بالکل عبرت کی نشانی بنا دیا (١) ان لوگوں کے لئے جو عقل رکھتے ہیں۔ (۲) ٣٥۔١ یعنی پتھروں کے وہ آثار، جن کی بارش ان پر ہوئی سیاہ بدبودار پانی اور الٹی ہوئی بستیاں، یہ سب عبرت کی نشانیاں ہیں مگر کن کے لئے؟ دانش مندوں کے لئے۔ ۳۵۔۲ اس لیے کہ وہی معاملات پر غور کرتے، اسباب وعوامل کا تجزیہ کرتے اور نتائج و آثار کو دیکھتے ہیں کہ لیکن جو لوگ عقل و شعور سے بےبہرہ ہوتے ہیں، انہیں ان چیزوں سے کیا تعلق؟ وہ تو جانوروں کی طرح ہیں جنہیں ذبح کے لیے بوچڑ خانے لے جایا جاتا ہے لیکن انہیں اس کا احساس ہی نہیں ہوتا۔ اس میں مشرکین مکہ کے لیے بھی تعریض ہے کہ وہ بھی تکذیب کا مظاہرہ کر رہے ہیں جو عقل و دانش سے بےبہرہ لوگوں کا وطیرہ ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan