Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) القصص ۲۸:۵۴
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
أُوْلَٰٓئِكَ يُؤۡتَوۡنَ أَجۡرَهُم مَّرَّتَيۡنِ بِمَا صَبَرُواْ وَيَدۡرَءُونَ بِٱلۡحَسَنَةِ ٱلسَّيِّئَةَ وَمِمَّا رَزَقۡنَٰهُمۡ يُنفِقُونَ
آیت ۲۸:۵۴ کھولیںیہ اپنے کیے ہوئے صبر کے بدلے دوہرا دوہرا اجر دیئے جائیں گے[1] ۔ یہ نیکی سے بدی کو ٹال دیتے ہیں[2] اور ہم نے جو انہیں دے رکھا ہے اس میں سے دیتے رہتے ہیں.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
یہ وہ لوگ ہیں جنہیں ان کا اجر دو بار دیا جائے گا[74] اُس ثابت قدمی کے بدلے جو انہوں نے دکھائی۔[75] وہ بُرائی کو بھلائی سے دفع کرتے ہیں[76] اور جو کچھ رزق ہم نے انہیں دیا ہے اُس میں سے خرچ کرتے ہیں۔[77]
سورة القصص حاشیہ نمبر : 74
یعنی ایک اجر اس ایمان کا جو وہ پہلے سیدنا عیسیٰ (علیہ السلام) پر رکھتے تھے اور دوسرا اجر اس ایمان کا جو وہ اب نبی عربی محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر لائے۔ یہی بات اس حدیث میں بیان کی گئی ہے جو بخاری و مسلم نے حضرت ابو موسیٰ اشعری سے روایت کی ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ثلثۃ لہم اجران، رجل من اھل الکتب امن بنبیہ وامن بمحمد۔ |" تین شخص ہیں جن کو دوہرا اجر ملے گا، ان میں سے ایک وہ ہے جو اہل کتاب میں سے تھا اور اپنے نبی پر ایمان رکھتا تھا، پھر محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر ایمان لایا |"۔
سورة القصص حاشیہ نمبر : 75
یعنی انہیں یہ دوہرا اجر اس بات کا ملے گا کہ وہ قومی و نسلی اور وطنی و گروہی تعصبات سے بچ کر اصل دین حق پر ثابت قدم رہے اور نئے نبی کی آدم پر جو سخت امتحان درپیش ہوا اس میں انہوں نے ثابت کردیا کہ دراصل وہ مسیح پرست نہیں بلکہ خدا پرست تھے، اور شخصیت مسیح کے گرویدہ نہیں بلکہ |" اسلام |" کے متبع تھے، اسی وجہ سے مسیح کے بعد جب دوسرا نبی وہی اسلام لیکر آیا جسے مسیح لائے تھے تو انہوں نے بےتکلف اس کی رہنمائی میں اسلام کا راستہ اختیار کرلیا اور ان لوگوں کا راستہ چھوڑ دیا جو مسیحیت پر جمے رہ گئے۔
سورة القصص حاشیہ نمبر : 76
یعنی وہ بدی کا جواب بدی سے نہیں بلکہ نیکی سے دیتے ہیں، جھوٹ کے مقابلے میں جھوٹ نہیں بلکہ صداقت لاتے ہیں، ظلم کو ظلم سے نہیں بلکہ انصاف سے دفع کرتے ہیں، شرارتوں کا سامنا شرارت سے نہیں بلکہ شرافت سے کرتے ہیں۔
سورة القصص حاشیہ نمبر : 77
یعنی وہ راہ حق میں مالی ایثار بھی کرتے ہیں۔ ممکن ہے کہ اس میں اشارہ اس طرف بھی ہو کہ وہ لوگ محض حق کی تلاش میں حبش سے سفر کر کے مکہ آئے تھے۔ اس محنت اور صرف مال سے کوئی مادی منفعت ان کے پیش نظر نہ تھی۔ انہوں نے جب سنا کہ مکہ میں ایک شخص نے نبوت کا دعویٰ کیا ہے تو انہوں نے ضروری سمجھا کہ خود جاکر تحقیق کریں تاکہ اگر واقعی ایک نبی ہی خدا کی طرف سے مبعوث ہوا ہو تو وہ اس پر ایمان لانے اور ہدایت پانے سے محروم نہ رہ جائیں۔