Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) القصص ۲۸:۵۵
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَإِذَا سَمِعُواْ ٱللَّغۡوَ أَعۡرَضُواْ عَنۡهُ وَقَالُواْ لَنَآ أَعۡمَٰلُنَا وَلَكُمۡ أَعۡمَٰلُكُمۡ سَلَٰمٌ عَلَيۡكُمۡ لَا نَبۡتَغِي ٱلۡجَٰهِلِينَ
آیت ۲۸:۵۵ کھولیںاور جب بیہوده بات[1] کان میں پڑتی ہے تو اس سے کناره کر لیتے ہیں اور کہہ دیتے ہیں کہ ہمارے عمل ہمارے لیے اور تمہارے اعمال تمہارے لیے، تم پر سلام ہو[2]، ہم جاہلوں سے (الجھنا) نہیں چاہتے.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اور جب انہوں نے بیہودہ بات سُنی[78] تو یہ کہہ کر اُس سے کنارہ کش ہوگئے کہ ”ہمارے اعمال ہمارے لیے اور تمہارے اعمال تمہارے لیے، تم کو سلام ہے، ہم جاہلوں کا سا طریقہ اختیار کرنا نہیں چاہتے۔“
سورة القصص حاشیہ نمبر : 78
اشارہ ہے اس بیہودہ بات کی طرف جو ابو جہل اور اس کے ساتھیوں نے حبشی عیسائیوں کے اس وفد سے کی تھی، جس کا ذکر اوپر حاشیہ حاشیہ نمبر 72 میں گزر چکا ہے۔