القصص ⁦۲۸:۴۶⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۳۹۱ · پارہ ۲۰

وَمَا كُنتَ بِجَانِبِ ٱلطُّورِ إِذۡ نَادَيۡنَا وَلَٰكِن رَّحۡمَةٗ مِّن رَّبِّكَ لِتُنذِرَ قَوۡمٗا مَّآ أَتَىٰهُم مِّن نَّذِيرٖ مِّن قَبۡلِكَ لَعَلَّهُمۡ يَتَذَكَّرُونَ

Wama kunta bijanibi attooriith nadayna walakin rahmatanmin rabbika litunthira qawman ma atahum minnatheerin min qablika laAAallahum yatathakkaroon

تراجم

اور نہ تو طور کی طرف تھا جب کہ ہم نے آواز دی[1] بلکہ یہ تیرے پروردگار کی طرف سے ایک رحمت ہے[2]، اس لیے کہ تو ان لوگوں کو ہوشیار کر دے جن کے پاس تجھ سے پہلے کوئی ڈرانے واﻻ نہیں پہنچا[3]، کیا عجب کہ وه نصیحت حاصل کرلیں.

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی اگر آپ رسول برحق نہ ہوتے تو موسیٰ (عليه السلام) کے اس واقعے کا علم بھی آپ کو نہ ہوتا۔
  2. یعنی آپ کا یہ علم، مشاہدہ و رویت کا نتیجہ نہیں ہے بلکہ آپ کے پروردگار کی رحمت ہے کہ اس نے آپ کو نبی بنایا اور وحی سے نوازا۔
  3. اس سے مراد، اہل مکہ اور عرب ہیں جن کی طرف نبی (صلى الله عليه وسلم) سے پہلے کوئی نبی نہیں آیا، کیونکہ حضرت ابراہیم (عليه السلام) کے بعد نبوت کا سلسلہ خاندان ابراہیمی ہی میں رہا اور ان کی بعثت بنی اسرائیل کی طرف ہی ہوتی رہی۔ بنی اسماعیل یعنی عربوں میں نبی (صلى الله عليه وسلم) پہلے نبی تھے اور سلسلۂ نبوت کے خاتم تھے۔ ان کی طرف نبی بھیجنے کی ضرورت اس لیے نہیں سمجھی گئی ہوگی کہ دوسرے انبیا کی دعوت اور ان کا پیغام ان کو پہنچتا رہا ہوگا۔ کیونکہ اس کے بغیر ان کے لیے کفروشرک پر جمے رہنے کا عذر موجود رہے گا اور یہ عذر اللہ نے کسی کے لیے باقی نہیں چھوڑا ہے۔

اور نہ تم اس وقت طور کے کنارے موجود تھے جب ہم نے (موسیٰ کو) پکارا تھا، بلکہ یہ تمہارے رب کی رحمت ہے (کہ تمہیں وحی کے ذریعے یہ باتیں بتائی جارہی ہیں) تاکہ تم اس قوم کو خبردار کرو جس کے پاس تم سے پہلے کوئی خبردار کرنے والا نہیں آیا، شاید وہ نصیحت قبول کرلیں۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَمَاwamāاور نہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ نفی
  2. كُنتَkuntaتھا تو
    مادہ
    كون
    اصل لفظ
    كانَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  3. بِجَانِبِbijānibiکنارے
    مادہ
    جنب
    اصل لفظ
    جانِب
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم
  4. ٱلطُّورِl-ṭūriطور کے
    مادہ
    طور
    اصل لفظ
    طُور
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  5. إِذْidhجب
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِذ
    قسمِ کلمہ
    ظرفِ زمان
  6. نَادَيْنَاnādaynāپکارا ہم نے
    مادہ
    ندي
    اصل لفظ
    نادَى
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  7. وَلَٰكِنwalākinلیکن
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لٰكِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ استدراک
  8. رَّحْمَةًraḥmatanیہ رحمت ہے
    مادہ
    رحم
    اصل لفظ
    رَحْمَة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  9. مِّنminسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  10. رَّبِّكَrabbikaتیرے رب کی طرف (سے)
    مادہ
    ربب
    اصل لفظ
    رَبّ
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  11. لِتُنذِرَlitundhiraتاکہ تو خبردار کرے
    مادہ
    نذر
    اصل لفظ
    أَنذَرَ
    قسمِ کلمہ
    لامِ تعلیل · فعل
  12. قَوْمًاqawmanایک قوم کو
    مادہ
    قوم
    اصل لفظ
    قَوْم
    قسمِ کلمہ
    اسم
  13. مَّآmāنہیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نفی
  14. أَتَىٰهُمatāhumآیا ان کے پاس
    مادہ
    اتي
    اصل لفظ
    أَتَى
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  15. مِّنminکوئی
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  16. نَّذِيرٍnadhīrinڈرانے والا
    مادہ
    نذر
    اصل لفظ
    نَذِير
    قسمِ کلمہ
    اسم
  17. مِّنminسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  18. قَبْلِكَqablikaآپ (سے) پہلے
    مادہ
    قبل
    اصل لفظ
    قَبْل
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  19. لَعَلَّهُمْlaʿallahumشاید کہ وہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لَعَلّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
  20. يَتَذَكَّرُونَyatadhakkarūnaنصیحت پکڑیں
    مادہ
    ذكر
    اصل لفظ
    تَذَكَّرَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی

تفسیر

اور نہ تو طور کی طرف تھا جب کہ ہم نے آواز دی (١) بلکہ تیرے پروردگار کی طرف سے ایک رحمت ہے (٢) اس لئے کہ تو ان لوگوں کو ہوشیار کر دے جن کے پاس تجھ سے پہلے کوئی ڈرانے والا نہیں پہنچا (٣) کیا عجب کہ وہ نصیحت حاصل کرلیں ۔ ٤٦۔١ یعنی اگر آپ رسول برحق نہ ہوتے تو موسیٰ علیہ السلام کے واقعے کا علم بھی آپ کو نہ ہوتا۔ ٤٦۔٢ یعنی آپ کا علم، مشاہدہ روئیت کا نتیجہ نہیں ہے بلکہ آپ کے پروردگار کی رحمت ہے کہ اس نے آپ کو نبی بنایا اور وحی سے نوازا۔ ٤٦۔٣ اس سے مراد اہل مکہ اور عرب ہیں جن کی طرف نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے کوئی نبی نہیں آیا، کیونکہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے بعد نبوت کا سلسلہ خاندان ابراہیمی ہی میں رہا اور ان کی بعث بنی اسرائیل کی طرف سے ہی ہوتی رہی بنی اسماعیل یعنی عربوں میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم پہلے نبی تھے اور سلسلہ نبوت کے خاتم تھے۔ ان کی طرف نبی بھیجنے کی ضرورت اس لئے نہیں سمجھی گئی ہوگی کہ دوسرے انبیاء کی دعوت اور ان کا پیغام ان کو پہنچتا رہا ہوگا۔ کیونکہ اس کے بغیر ان کے لئے کفر و شرک پر جمے رہنے کا عذر موجود رہے گا اور یہ عذر اللہ نے کسی کے لئے باقی نہیں چھوڑا ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan