Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) القصص ⁦۲۸:۴۱⁩

آیات

  1. وَجَعَلۡنَٰهُمۡ أَئِمَّةٗ يَدۡعُونَ إِلَى ٱلنَّارِۖ وَيَوۡمَ ٱلۡقِيَٰمَةِ لَا يُنصَرُونَ

    آیت ⁦۲۸:۴۱⁩ کھولیں

    اور ہم نے انہیں ایسے امام بنا دیئے کہ لوگوں کو جہنم کی طرف بلائیں[1] اور روز قیامت مطلق مدد نہ کیے جائیں.

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

ہم نے اُنہیں جہنّم کی طرف دعوت دینے والے پیش رو بنا دیا[57] اور قیامت کے روز وہ کہیں سے کوئی مدد نہ پا سکیں گے

سورة القصص حاشیہ نمبر : 57

یعنی وہ بعد کی نسلوں کے لیے ایک مثال قائم کر گئے ہیں کہ ظلم یوں کیا جاتا ہے، انکار حق پر ڈٹ جانے اور آخر وقت تک ڈٹے رہنے کی شان یہ ہوتی ہے، اور صداقت کے مقابلے میں باطل پر لوگ ایسے ایسے ہتھیار استعمال کرسکتے ہیں۔ یہ سب راستے دنیا کو دکھا کر وہ جہنم کی طرف جا چکے ہیں اور ان کے اخلاف اب انہی کے نقش قدم پر چل کر اسی منزل کے رخ لپکے جارہے ہیں۔