Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) القصص ⁦۲۸:۴۰⁩

آیات

  1. فَأَخَذۡنَٰهُ وَجُنُودَهُۥ فَنَبَذۡنَٰهُمۡ فِي ٱلۡيَمِّۖ فَٱنظُرۡ كَيۡفَ كَانَ عَٰقِبَةُ ٱلظَّٰلِمِينَ 

    آیت ⁦۲۸:۴۰⁩ کھولیں

    بالﺂخر ہم نے اسے اور اس کے لشکروں کو پکڑ لیا اور دریا برد کر دیا[1] ، اب دیکھ لے کہ ان گنہگاروں کا انجام کیسا کچھ ہوا؟

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

آخر کار ہم نے اُسے اور اُس کے لشکروں کو پکڑا اور سمندر میں پھینک دیا۔[56] اب دیکھ لو کہ اُن ظالموں کا کیسا انجام ہوا

سورة القصص حاشیہ نمبر : 56

ان الفاظ میں اللہ تعالیٰ نے ان کے جھوٹے تکبر کے مقابلے میں ان کی بےحقیقی اور ہیچ میرزی کی تصویر کھینچ دی ہے، وہ اپنے آپ کو بڑی چیز سمجھ بیٹھے تھے، مگر جب وہ مہلت جو خدا نے ان کو راہ راست پر آنے کے لیے دی تھی ختم ہوگئی تو انہیں اس طرح اٹھا کر سمندر میں پھینک دیا گیا جیسے کوڑا کرکٹ پھینکا جاتا ہے۔