Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) القصص ⁦۲۸:۳۹⁩

آیات

  1. وَٱسۡتَكۡبَرَ هُوَ وَجُنُودُهُۥ فِي ٱلۡأَرۡضِ بِغَيۡرِ ٱلۡحَقِّ وَظَنُّوٓاْ أَنَّهُمۡ إِلَيۡنَا لَا يُرۡجَعُونَ

    آیت ⁦۲۸:۳۹⁩ کھولیں

    اس نے اور اس کے لشکروں نے ناحق طریقے پر ملک میں تکبر کیا[1] اور سمجھ لیا کہ وه ہماری جانب لوٹائے ہی نہ جائیں گے.

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

اُس نے اور اُس کے لشکروں نے زمین میں بغیر کسی حق کے اپنی بڑائی کا گھمنڈ کیا[54] اور سمجھے کہ اُنہیں کبھی ہماری طرف پلٹنا نہیں ہے۔[55]

سورة القصص حاشیہ نمبر : 54

یعنی بڑائی کا حق تو اس کائنات میں صرف اللہ رب العالمین کو ہے، مگر فرعون اور اس کے لشکر زمین کے ایک ذرا سے خطے میں تھوڑا سا اقتدار پاکر یہ سمجھ بیٹھے کہ یہاں بڑے بس وہی ہیں۔

سورة القصص حاشیہ نمبر : 55

یعنی انہوں نے اپنے آپ کو غیر مسؤل سمجھ لیا اور یہ فرض کر کے خود مختارانہ کام کرنے لگے کہ انہیں جاکر کسی کے سامنے جواب دہی نہیں کرنی ہے۔