Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) القصص ⁦۲۸:۴۲⁩

آیات

  1. وَأَتۡبَعۡنَٰهُمۡ فِي هَٰذِهِ ٱلدُّنۡيَا لَعۡنَةٗۖ وَيَوۡمَ ٱلۡقِيَٰمَةِ هُم مِّنَ ٱلۡمَقۡبُوحِينَ

    آیت ⁦۲۸:۴۲⁩ کھولیں

    اور ہم نے اس دنیا میں بھی ان کے پیچھے اپنی لعنت لگا دی اور قیامت کے دن بھی وه بدحال لوگوں میں سے ہوں گے.[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

ہم نے اِس دنیا میں ان کے پیچھے لعنت لگا دی اور قیامت کے روز وہ بڑی قباحت میں مبتلا ہوں گے۔[58]

سورة القصص حاشیہ نمبر : 58

اصل الفاظ ہیں قیامت کے روز وہ |" مقبوحین |" میں سے ہوں گے، اس کے کئی معنی ہوسکتے ہیں، وہ مردود و مطرد ہوں گے۔ اللہ کی رحمت سے بالکل محروم کردیے جائیں گے، ان کی بری گت بنائی جائے گی اور ان کے چہرے بگاڑ دیے جائیں گے۔