Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) النمل ⁦۲۷:۸۸⁩

آیات

  1. وَتَرَى ٱلۡجِبَالَ تَحۡسَبُهَا جَامِدَةٗ وَهِيَ تَمُرُّ مَرَّ ٱلسَّحَابِۚ صُنۡعَ ٱللَّهِ ٱلَّذِيٓ أَتۡقَنَ كُلَّ شَيۡءٍۚ إِنَّهُۥ خَبِيرُۢ بِمَا تَفۡعَلُونَ

    آیت ⁦۲۷:۸۸⁩ کھولیں

    اور آپ پہاڑوں کو دیکھ کر اپنی جگہ جمے ہوئے خیال کرتے ہیں لیکن وه بھی بادل کی طرح اڑتے پھریں گے[1] ، یہ ہے صنعت اللہ کی جس نے ہر چیز کو مضبوط بنایا ہے[2]، جو کچھ تم کرتے ہو اس سے وه باخبر ہے.

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

آج تُو پہاڑوں کو دیکھتا ہے اور سمجھتا ہے کہ خوب جمے ہوئے ہیں، مگر اُس وقت یہ بادلوں کی طرح اُڑ رہے ہوں گے، یہ اللہ کی قدرتت کا کرشمہ ہوگا جس نے ہر چیز کو حکمت کے ساتھ استوار کیا ہے ۔ وہ خوب جانتا ہے کہ تم لوگ کیا کرتے ہو۔[107]

سورة النمل حاشیہ نمبر : 107

یعنی ایسے خدا سے تم یہ توقع نہ رکھو کہ اپنی دنیا میں تم کو عقل وتمیز اور تصرف کے اختیارات دے کر وہ تمہارے اعمال و افعال سے بیخبر رہے گا، اور یہ نہ دیکھے گا کہ اس کی زمین میں تم ان اختیارات کو کیسے استعمال کرتے رہے ہو۔