النمل ⁦۲۷:۸۴⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۳۸۴ · پارہ ۲۰

حَتَّىٰٓ إِذَا جَآءُو قَالَ أَكَذَّبۡتُم بِـَٔايَٰتِي وَلَمۡ تُحِيطُواْ بِهَا عِلۡمًا أَمَّاذَا كُنتُمۡ تَعۡمَلُونَ

Hatta itha jaooqala akaththabtum bi-ayatee walam tuheetoobiha AAilman ammatha kuntum taAAmaloon

تراجم

جب سب کے سب آپہنچیں گے تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ تم نے میری آیتوں کو باوجودیکہ تمہیں ان کا پورا علم نہ تھا کیوں جھٹلایا[1] ؟ اور یہ بھی بتلاؤ کہ تم کیا کچھ کرتے رہے؟[2]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی تم نے میری توحید اور دعوت کے دلائل سمجھنے کی کوشش ہی نہیں کی اور اس کے بغیر ہی میری آیتوں کو جھٹلاتے رہے۔
  2. کہ جس کی وجہ سے تمہیں میری باتوں پر غور کرنے کا موقع ہی نہیں ملا۔

یہاں تک کہ جب سب آجائیں گے تو اللہ کہے گا کہ : کیا تم نے میری آیتوں کو پوری طرح سمجھے بغیر ہی جھٹلا دیا تھا، یا کیا کرتے رہے تھے ؟

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. حَتَّىٰٓḥattāیہاں تک کہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    حَتَّى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ ابتدا
  2. إِذَاidhāجب
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِذا
    قسمِ کلمہ
    ظرفِ زمان
  3. جَآءُوjāūوہ سب آجائیں گے
    مادہ
    جيا
    اصل لفظ
    جاءَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  4. قَالَqālaاللہ تعالیٰ پوچھیں گے
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  5. أَكَذَّبْتُمakadhabtumکیا جھٹلایا تم نے
    مادہ
    كذب
    اصل لفظ
    كَذَّبَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استفہام · فعل · ضمیرِ شخصی
  6. بِـَٔايَٰتِىbiāyātīمیری آیات کو
    مادہ
    ايي
    اصل لفظ
    آيَة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم · ضمیرِ شخصی
  7. وَلَمْwalamاور نہیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لَم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ حال · حرفِ نفی
  8. تُحِيطُوا۟tuḥīṭūتم نے احاطہ کیا تھا
    مادہ
    حوط
    اصل لفظ
    أَحاطَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  9. بِهَاbihāان کا
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  10. عِلْمًاʿil'manعلم کے اعتبار سے
    مادہ
    علم
    اصل لفظ
    عِلْم
    قسمِ کلمہ
    اسم
  11. أَمَّاذَاammādhāیا کیا کچھ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    أَم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف
  12. كُنتُمْkuntumتھے تم
    مادہ
    كون
    اصل لفظ
    كانَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  13. تَعْمَلُونَtaʿmalūnaتم عمل کرتے
    مادہ
    عمل
    اصل لفظ
    عَمِلَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی

تفسیر

جب سب کے سب آپہنچیں گے تو اللہ تعالٰی فرمائے گا کہ تم نے میری آیتوں کو باوجودیکہ تمہیں ان کا پورا علم نہ تھا کیوں جھٹلایا؟ (١) اور یہ بھی بتلاؤ کہ تم کیا کرتے رہے؟ (٢) ٨٤۔١ یعنی تم نے میری توحید اور دعوت کے دلائل سمجھنے کی کوشش ہی نہیں کہ اور اس کے بغیر ہی میری آیتوں کو جھٹلاتے رہے۔ ٨٤۔٢ جس کی وجہ سے تمہیں میری باتوں پر غور کرنے کا موقع ہی نہیں ملا۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan