النمل ۲۷:۵۰
وَمَكَرُواْ مَكۡرٗا وَمَكَرۡنَا مَكۡرٗا وَهُمۡ لَا يَشۡعُرُونَ
Wamakaroo makran wamakarna makranwahum la yashAAuroon
تراجم
انہوں نے مکر (خفیہ تدبیر) کیا[1] اور ہم نے بھی[2] اور وه اسے سمجھتے ہی نہ تھے.[3]
- ان کا مکر یہی تھا کہ انہوں نے باہم حلف اٹھایا کہ رات کی تاریکی میں اس منصوبۂ قتل کو بروئے کار لائیں اور تین دن پورے ہونے سے پہلے ہی ہم صالح (عليه السلام) اور ان کے گھر والوں کو ٹھکانے لگادیں۔
- یعنی ہم نے ان کی اس سازش کا بدلہ دیا اور انہیں ہلاک کردیا۔ اسے بھی مَكَرْنَا مَكْرًا سے مشاکلت کے طور پر تعبیر کیاگیا ہے۔
- اللہ کی اس تدبیر (مکر) کو سمجھتے ہی نہ تھے۔
انہوں نے یہ چال چلی اور ہم نے بھی ایک چال اس طرح چلی کہ ان کو پتہ بھی نہ لگ سکا۔ [1]
- : قرآن کریم نے یہ تفصیل نہیں بتائی کہ ان لوگوں کی سازش کس طرح ناکام ہوئی۔ بعض روایتوں میں ہے کہ جب یہ لوگ برا ارادہ کر کے چلے تو ایک چٹان ان پر آ گری، اور یہ سب ہلاک ہوگئے، اور بعد میں پوری قوم پر عذاب آگیا۔ اور بعض روایتوں میں ہے کہ جب وہ مسلح ہو کر حضرت صالح ؑ کے گھر پہنچے تو فرشتوں نے ان کا محاصرہ کرلیا، اور انہی کے ہاتھوں وہ مارے گئے۔ اور بعض مفسرین نے فرمایا ہے کہ ابھی وہ اپنی سازش پر عمل نہیں کر پائے تھے کہ پوری قوم پر عذاب آگیا، اور اپنی قوم کے دوسرے لوگوں کے ساتھ وہ بھی ہلاک ہوگئے۔
لفظ بہ لفظ
- وَمَكَرُوا۟wamakarūاور انہوں نے چال چلی
- مادہ
- مكر
- اصل لفظ
- مَكَرَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
- مَكْرًاmakranایک چال
- مادہ
- مكر
- اصل لفظ
- مَكْر
- قسمِ کلمہ
- اسم
- وَمَكَرْنَاwamakarnāاور ہم نے تدبیر کی
- مادہ
- مكر
- اصل لفظ
- مَكَرَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
- مَكْرًاmakranایک تدبیر
- مادہ
- مكر
- اصل لفظ
- مَكْر
- قسمِ کلمہ
- اسم
- وَهُمْwahumاور وہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
- قسمِ کلمہ
- حرفِ حال · ضمیرِ شخصی
- لَاlāنہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- لا
- قسمِ کلمہ
- حرفِ نفی
- يَشْعُرُونَyashʿurūnaشعور رکھتے تھے
- مادہ
- شعر
- اصل لفظ
- يَشْعُرُ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
تفسیر
انہوں نے مکر (خفیہ تدبیر) کیا (١) اور ہم نے بھی (٢) اور وہ اسے سمجھتے ہی نہ تھے (٣)۔ ٥٠۔١ ان کا مکر یہی تھا کہ انہوں نے باہم حلف اٹھایا کہ رات کی تاریکی میں اس منصوبہ قتل کو بروئے کار لائیں اور تین دن پورے ہونے سے پہلے ہی ہم صالح علیہ السلام اور ان کے گھر والوں کو ٹھکانے لگا دیں۔ ٥٠۔٢ یعنی ہم نے ان کی اس سازش کا بدلہ دیا اور انہیں ہلاک کر دیا۔ اسے بھی مَکَرْنَا مَکْرًا کے طور پر تعبیر کیا گیا۔ ٥٠۔٣ اللہ کی اس تدبیر (مکر) کو سمجھتے ہی نہ تھے۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan